احمد آباد// ٹی 20کرکٹ میں راشد خان کے پاس کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کا نہ ہونا ایک غیر معمولی واقعہ تھا ۔ راشد اس خلش کو ختم کرنے کے لئے برسوں سےکوشش کر رہے تھے ۔ تاہم انہوں نے اتوار کو آئی پی ایل 2022 کی ٹرافی جیت کر اس کمی کو پورا کر لیا ۔
راشد کئی برسوں سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیں اوردنیا کی بیشتر ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کی کارکردگی ہمیشہ اچھی رہی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ بڑی ٹیمیں اسے اپنے ساتھ نہیں رکھنا چاہتی تھیں یا وہ کسی مضبوط ٹیم کا حصہ نہیں تھے ۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ بڑے میچوں یا فائنل میچوں میں انہوں نے گھٹنے ٹیک دیے ہوں ۔ وہ صرف اس حصولیابی سے محروم تھے ۔
آئی پی ایل 2022 کا فائنل جیتنے کے بعد سٹار اسپورٹس سے راشد نے کہا’’ آپ کو ہر صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ بڑے مقابلے جیتنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ اس طرح کی سٹیج پرجیت درج کرنے کے لئے بہت محنت، بہت مشق اور مثبت قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرے خیال میں ہم نے ایک ٹیم کے طور پر بہت اچھا کام کیا، یہ میرے کرکٹ کیریئر کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے ‘‘۔