منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیاسی جماعتوں کا جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کرانے پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-09
in اہم ترین
A A
سیاسی جماعتوں کا جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کرانے پر زور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے وفود نے جمعرات کوالیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) کے ساتھ ملاقات کی اور مرکزی زیر انتظام علاقے میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ۔
بتادیں کہ چیف الیکشن کمشنر‘ راجیو کمار کی سربراہی میں ای سی آئی کی ٹیم انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کی صبح سری نگر پہنچی۔
سپریم کورٹ نے ۱۱دسمبر۲۰۲۳کو سابقہ ریاست جموں کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو برقرار رکھتے ہوئے پولنگ پینل کو ہدایت کی تھی کہ جموں و کشمیر میں۳۰ستمبر تک اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔
حکام نے بتایا کہ ای سی آئی کے دو روزہ دورے کا مقصد آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے جامع بات چیت اور تیاریوں کا جائزہ لینا ہے ۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایکس پر لکھا کہ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا راجیو کمار اور الیکشن کمشنر ز گیانیش کمار اور ڈاکٹر ایس ایس ساندھو کی قیادت میں وفد سری نگر پہنچا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران سیاسی پارٹیوں نے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کیا ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کی سربراہی میں ایک وفد نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقات کی جس دوران فوری الیکشن کے مطالبے کو دہرایا گیا۔
ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ناصر اسلم وانی نے کہا’’ہم نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ۲۰۱۸کے بعد سے کوئی حکومت نہیں ہے اور۱۰سال سے انتخابات نہیں ہوئے لہذا لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی خاطر عوامی نمائندوں کی ضرورت ناگزیر ہے ‘‘۔
وانی نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد کو غیر جانبدارانہ رویہ اپنانے پر زور دیاگیا ۔ این سی کی لیفٹیننٹ گورنر سے کوئی دشمنی نہیں۔
این سی صوبائی صدر نے کہا’’ہم محسوس کرتے ہیں کہ ان کے (ایل جی) کے فیصلے جانبدار نہیں ہونے چاہئیں‘‘۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے لیڈر خورشید عالم نے ای سی آئی کو بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کریں۔
عاکم نے کہا ’’ہم نے الیکشن کمیشن کے وفد کو بتایا کہ تقریباً ایک کروڑ سیاحوں نے جموںکشمیر کا دورہ کیا، پارلیمانی انتخابات ہوئے اور امرناتھ یاترا پرامن طریقے سے جاری ہے لہذا اب الیکشن کا انعقاد ناگزیر ہے ‘‘۔
ان کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں وعدہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں جلدازجلد اسمبلی چناو ہونگے لہذا اس پر عملدرآمد ہونی چاہئے ۔
عالم نے مزید بتایا کہ اس وقت ایل جی انتظامیہ کام کر رہی ہیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر عوامی حکومت لازمی ہے ۔
سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی مونگا، جو پارٹی وفد کا حصہ تھے ، نے کہا کہ انہوں نے ای سی آئی کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پچھلے کئی سالوں سے انتخابات کے بغیر ہیں اب جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطر الیکشن ہونے چاہئے ۔
مونگا نے کہا’’جموں وکشمیر کے لوگوں کو گزشتہ دس سالوں سے جمہوریت سے پرے رکھا گیا ‘‘۔
بی جے پی کے لیڈروں نے بھی ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد کو سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ تاریخ سے پہلے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ۔
بی جے پی لیڈر نے کہا ’’ہمیں امید ہیں کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد ایک جمہوری حکومت اپنا کام کاج سنبھالے گی اور بہت جلد الیکشن سے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی‘‘۔
دریں اثنا سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد، ای سی آئی نے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ میٹنگ کی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کا وفد نو اگست کو جموں جانے سے قبل سری نگر میں چیف سیکریٹری اور پولیس سربراہ کے علاوہ دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا

Next Post

اسمبلی انتخابات:ای سی آئی کی چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی سے مشارت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
اسمبلی انتخابات:ای سی آئی کی چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی سے مشارت

اسمبلی انتخابات:ای سی آئی کی چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی سے مشارت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.