بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وقف بورڈوں کے وسیع تر اختیارات پر مرکزی حکومت کے قدغن لگانے کے خلاف ملی کونسل کا صدائے احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-07
in قومی خبریں
A A
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//آل انڈیا ملی کونسل کا ایک اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ملی کونسل کے قومی نائب صدر اور معتبر عالم دین مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کی۔یہ مشاورتی اجلاس تنظیمی امور کے حوالے سے مرکزی وریاستی کونسلوں کا یہ مشاورتی اجلاس معنوی اعتبار سے بے حد اہم تھا کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے کونسل کے اہم ترین نمائندگان کی شرکت ہوئی اور متعدد شخصیات نے کونسل کے تنظیمی ڈھانچے اور اس کی عملی سرگرمیوں پر اظہار خیال کیا۔
آل انڈیا ملی کونسل کے اس تنظیمی پروگرام میں جس کی حیثیت مشاورتی تھی، بہت سے امور زیر بحث آئے اور 23/ویں سالانہ اجلاس وشاکھا پٹنم کے موقع پر مزید غوروفکر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مشاورتی پروگرام میں ملی کونسل کی مختلف ریاستوں کے ذمہ داران ومندوبین کی شال ومومنٹو کے ذریعہ عزت افزائی کی گئی اور ان کی مثبت سرگرمیوں کی تحسین بھی کی گئی۔
ملی کونسل کے آج کے اجلاس میں پارلیمنٹ میں وقف بورڈوں کے وسیع تراختیارات پر قدغن لگانے کی این ڈی اے حکومت کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے سخت لب ولہجے میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت وقف املاک کے سلسلے میں جو 40/ مجوزہ ترمیمات پیش کی ہیں، وہ ہمیں قطعی قابل قبول نہیں اور اس تعلق سے کونسل مسلسل اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ ملی کونسل نے اس بات کی بھی مذمت کی کہ جو بل تیار کیا گیا ہے اس کے تحت وقف ایکٹ کے سیکشن 9/ اور سیکشن 14/ میں ترمیم کرکے سنٹرل وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈوں میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے کا اشارہ دیا ہے ۔ کونسل کا اس سلسلے میں بھی اپنا تحفظ ہے کہ سردست مذکورہ بل کو پارلیمنٹ میں پاس ہونے سے روکا جائے اور پہلے اسے سبجیکٹ کمیٹی کے حوالے کیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
حضرت مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی، قومی نائب صدر ملی کونسل نے اس پروگرام کے اپنے افتتاحی خطاب میں ملی کونسل کے زیراہتمام نئی دہلی کے اس پروگرام کی تحسین کی، جس میں کم از کم 22/ مسلم وغیرمسلم ارکان پارلیمنٹ کو اعزاز دینے کا پروگرام بھی شامل تھا۔ واضح رہے کہ ملی کونسل نے ملک وملت کو درپیش مختلف مسائل ومشکلات کے تناظر میں ہندی وانگریزی زبان میں اپنا منشور مطالبات (Charter of Demands) بھی پیش کیا تھا۔ متعدد ارکان پارلیمنٹ بشمول بیرسٹر اسدالدین اویسی ودیگر غیرمسلم اراکین پارلیمان نے وعدے کیے کہ وہ ملی کونسل کے اس منشور کی روشنی میں پارلیمنٹ میں اپنے اپنے انداز سے باتیں رکھیں گے اور حقیقی مطالبات پر حتی الوسع حکومت کو متوجہ کیا جائے گا نیز وقف ترمیمات پر متوقع پیش ہونے والے بل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے ۔
یہ بھی واضح رہے کہ کونسل کے آج کے مشاورتی اجلاس میں ہمہ جہتی انداز سے بہت مثبت تبادلہ خیال ہوا اور اپنی اجتماعی قیادت کے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی سمت اقدامات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ اس اجلاس میں مولانا انیس الرحمن قاسمی پٹنہ، مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی بدایوں، ڈاکٹر پرویز میاں دہلی، نجم الحسن نجمی پٹنہ، مولانا قاری محمد شفیق قاسمی کولکاتہ، الحاج شہود عالم کولکاتہ، سید شفیع اللہ بنگلور، سلیمان خان بنگلور، اقبال پٹنی آنند، مسعود عالم جیلانی لکھنؤ، محمد قمر عالم کاسگنج، پروفیسر ڈاکٹر حسینہ حاشیہ صاحبہ نئی دہلی، محمد مصدق اکیری بنگلور، فیروز احمد صدیقی نئی دہلی، شیخ عبداللہ دوبئی، مفتی عبدالقدیر شعیبی نظامی ایڈوکیٹ کرنول، نجیب الرحمن ململی لکھنؤ، محمد الیاس دہلی، محمد سہیل آندھراپردیش، شیخ یونس باشا صاحبِ عالم، آندھراپردیش، عبدالحفیظ خان بنگلور، مولانا عبدالمجید باقوی آندھراپردیش، محمد عالم نئی دہلی، مولانا ابوالکلام شمسی پٹنہ، محمد جمال الدین قاسمی پٹنہ، مفتی احمد نادر القاسمی نئی دہلی، عطاء الرحمن نئی دہلی، ماسٹر زاہد حسین دہلی، مولانا محمد اسماعیل قاسمی اور امتیاز احمد دہلی شریک رہے اور مکمل پروگرام میں حصہ لیا۔
مولانا قاری محمد شفیق قاسمی، معاون جنرل سکریٹری اور خطیب وامام ناخدا مسجد کولکاتہ کی تلاوت قرآن کریم اور ایک دوسرے مرکزی معاون جنرل سکریٹری سلیمان خان بنگلور کی نظامت میں منعقد ہوئے اس پروگرام میں ارکان کونسل وعہدیداران نے عملی طور پر کونسل کو زیادہ فعال بنانے کی جدوجہد پر زور دیا۔
بعد ازاں مولانا انیس الرحمن قاسمی، نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل کی دعا اور سلیمان خان کے اظہار تشکر پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھایاگیا، امیروں کو ریلیف :اپوزیشن

Next Post

دیگر ریاستوں میں بھی سپریم کورٹ کی آئینی بنچ بنانے کا راجیہ سبھا میں مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

دیگر ریاستوں میں بھی سپریم کورٹ کی آئینی بنچ بنانے کا راجیہ سبھا میں مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.