نئی دہلی//ہاکی انڈیا نے منگل کو چین میں ہونے والی آئندہ ایشین چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلورو میں سینئر مردوں کے قومی کوچنگ کیمپ کے لیے ممکنہ گروپ کا اعلان کردیا ہے۔
ہاکی انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس میں وکاس گروپ اور جونیئر مینز ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ 24 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہنے والے اس قومی تربیتی کیمپ سے پیرس اولمپک ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑی کچھ آرام کے بعد جڑیں گے۔
قومی کیمپ کے لیے بلائے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپر سورج کرکیرا اور موہت ایچ ایس، ڈیفینڈر ورون کمار، عامر علی، امندیپ لاکرا، روہت، سکھویندر اور یوگیندر راوت شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے کہا، "سینئر ٹیم پیرس اولمپکس میں اپنی مہم شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، ہمارے پاس پہلے سے ہی کھلاڑیوں کا ایک مضبوط گروپ ہے جو ہندوستان کے لیے دوبارہ کھیلنے کے موقع کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی اولمپکس کے چند ہفتے بعد منعقد ہو رہی ہے، اس لیے بنگلورو کے ایس اے آئی سینٹر میں اس کیمپ کا انعقادکیا جا رہا ہے۔ یہ کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کریں گے۔ اولمپک ٹیم 24 اگست کو کیمپ میں شامل ہوگی۔
ممکنہ گروپ اس طرح ہے:-
گول کیپر: سورج کرکیرا اور موہت ایچ ایس
ڈیفنڈرز: ورون کمار، عامر علی، امندیپ لاکرا، روہت، سکھوندر اور یوگیمبر راوت۔
مڈ فیلڈرز: رابچندر سنگھ موئرانگتھم، محمد راحیل موسین، وشنوکانت سنگھ، راجندر سنگھ، انکت پال، پووانا سی بی اور روشن کجور۔
فارورڈ: منیندر سنگھ، کارتی ایس، اریجیت سنگھ ہنڈل، بوبی سنگھ دھامی، اتم سنگھ اور گرجوت سنگھ۔