لاہور//
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی خراب فارم تاحال بحال نہ ہوسکی، نیٹس میں بھی فاسٹ بولرز کو کھیلنے سے قاصر رہے۔ وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے لگائے گئے کیمپ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کی گیندیں کھیلنے میں مشکلات درپیش رہیں۔
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم فاسٹ بولر عبید شاہ کیخلاف بیٹنگ کررہے ہیں تاہم وہ ان کی اِن سوئنگ ڈیلیوریز سے پریشان ہیں جب کہ ایک شارٹ بال ان کے جسم پر لگی جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ تاحال فارم حاصل نہیں کرسکے ہیں۔