جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں ۸ محرم کے تاریخی جلوس عزا بر آمد، ہزاروں عزاداروں کی شرکت

’انتظامات کو بہتر کیا گیا، لوگوں کے لئے پانی اوردیگر سہولیات کو دستیاب رکھا گیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-16
in اہم ترین
A A
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
سرینگر کے گرو بازار علاقے سے پیر کی صبح آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس انتہائی تزک و احتشام سے بر آمد ہوا جس میں وادی کشمیر کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔
حکام نے امسال بھی لگاتار دوسری بار اس روایتی جلوس کو بر آمد ہونے کی اجازت دی ہے جو سرینگر کے گرو بازار سے بر آمد ہو کر ڈل گیٹ میں اختتام پذیر ہوتا ہے ۔
بتادیں کہ سال گذشتہ حکومت نے یہ روایتی جلوس بر آمد کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد زائد از تین دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد بر یہ جلوس عزا پر ان طریقے سے آمد ہوا تھا۔
ادھر پیر کی صبح ہی وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاہ لباس میں ملبوس عزادار گرو بازار پہنچے اور انتہائی پر امن طریقے سے جلوس بر آمد کیا۔
عزادار اسلام کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے اور جلوس میں شامل ماتمی دستے حضرت امام حسین ؑ کی یاد میں نوحے پڑھ کر ماتم کرتے ہوئے اور زار و قطار روتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے ۔
دریں اثنا ضلع انتظامیہ نے جلوس کی بر آمدگی سے متعلق تمام تر انتطامات کئے تھے اور رضا کاروں نے بھی جگہ جگہ عزاداروں کے لئے سبیلیں قائم کی تھیں جہاں عزادروں کو پانی و دیگر مشروبات پیش کی گئیں۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری، ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی، ایس ایس پی سری نگر آشیش مشرا اور دیگر اعلیٰ افسراں جلوس کی نگرانی کی اور عزاداروں کو پانی پلا یا۔
اس موقع موصو صوبائی کمشنر نے میڈیا کو بتایا’’جلوس کی بر آمدگی کے لئے انتظامات کو بہتر کیا گیا ہے ، لوگوں کے لئے پانی اور ہیلتھ سہولیات وغیرہ جیسے انتظامات کئے گئے ہیں‘‘۔
بدھوری نے کہا’’لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری و دیگر اعلیٰ حکام جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں اور سیکورٹی فورسز بھی اپنا بھر پور رول ادا کر رہے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ جلوس امن عمل کا ماحصل ہے سب لوگوں نے ایسا ماحول بنایا کہ یہ فیصلہ لینے یں آسانی ہوئی‘‘۔بدھوری نے کہا کہ عزادار اچھے اور پر امن طریقے سے جلوس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اپنے پیغام نے انہوں نے کہا’’لوگ امن اور شانتی سے رہیں اور ترقی کریں‘‘۔
آگے ایسے جلوس ہائے عزا کی بر آمدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’انشااللہ اگے بھی جلوس نکلیں گے ‘‘۔
آئی جی پی نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا’’یہاں موجود رضا کار جلوس کی پر امن اور بلا خلل بر آمدگی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھر پور مدد کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ پولیس عزاداروں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ سے تیار ہے ۔
ایک عزادار نے کہا’’ہزاروں کی تعداد میں عزادار یہاں ماتم کر کے امام عالی مقام کی گراں بہا قربانی کو یاد کر رہے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہم سال بھر اس دن کے انتظار میں ہوتے ہیں تاکہ ہمیں سری نگر میں اس روایتی جلوس میں شرکت کرنے کا موقع نصیب ہو۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حملے میں زخمی ٹرمپ پارٹی کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

Next Post

اننت ناگ میں بادل پھٹنے سے رہائشی مکان کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
بڈگام میں بادل پھٹنے سے تین غیر کشمیری مزدور ہلاک

اننت ناگ میں بادل پھٹنے سے رہائشی مکان کو نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.