سرینگر/۹جولائی
گرم اور مرطوب موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں بارشوں کے مختصر مرحلے کی پیش گوئی کی ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میںاگلے چوبیس گھنٹوں تک بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ 10 جولائی تک جموں خطے میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 11 سے 13 جولائی تک بھی جموں وکشمیر میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران 12 جولائی کو جموں خطے کے کچھ مقامات پر بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 14 اور 15 جولائی کو بھی کچھ مقامات پر بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکرڈ کیا گیا جو معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔