نئی دہلی//روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں بھگدڑ میں 121 لوگوں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔
مسٹر پوتن نے اپنے پیغام میں کہا "محترمہ میڈم صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم براہ کرم اتر پردیش میں ہونے والے المناک حادثے پر ہماری دلی تعزیت قبول کریں۔ براہ کرم مرنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کریں۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ نیک تمنائیں، ولادیمیر پوتن۔
قابل ذکر ہے کہ ہاتھرس میں منگل کو بھولے بابا عرف نارائن ساکر ہری کے ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 121 افراد ہلاک ہو گئے ۔