بیونس آئرس//
میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریختر پیمانے پر 5.5 تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے یہ اطلاع دی ہے۔
مرکز نے کہا، ’’تقریباً 16:43(مقامی وقت) پر 5.5 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔‘‘
کسی جانی نقصان یا بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔