پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹ سخت‘۔۔۔حفاظت کے علاوہ دوسری تمام سہولیات کا بہترین انتظام کیا گیا ہے

گھپا کی طرف جانے والی سڑکوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے:لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-23
in اہم ترین
A A
امرناتھ جی یاترا کےلئے سخت سیکورٹی بند وبست کیا گیا ہے : منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
سالانہ امرناتھ جی یاترا کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یاترا کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سخت حفاظتی بندو بست کے ساتھ ساتھ دوسری تمام ترسہولیات کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے ۔
یہاں راج بھون میں ورچول’پرتھم پوجا‘میں شرکت کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا’’۲۹جون سے ملک بھر کے یاتری بابا امرناتھ کا درشن کر سکتے ہیں جس کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور سیکورٹی کا بھی سخت بندو بست کیا گیا ہے ‘‘۔
سنہا کا کہنا تھا کہ شرائن بورڈ اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے یاتریوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران یاتریوں کیلئے کی جانی والی سہولیات میں کافی بہتری آئی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گھپا کی طرف جانے والی سڑکوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے اس سال کچھ حصوں کو کشادہ بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا’’میں سمجھتا ہوں کہ اس سال یاتری ہموار اور احسن طریقے سے یاترا کریں گے ‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں ہمیشہ تمام مذاہب سے وابستہ لوگوں نے یاترا کی حمایت کی ہے ۔
ایل جی نے کہا’’میں لوگوں خاص طور پر ان علاقوں کے لوگوں جہاں سے یاترا نکلتی ہے ، کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی دیرینہ روایت کو زندہ رکھتے ہوئے یاترا کی بھر پور حمایت کریں اور یاتریوں کا خیال رکھیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پر امن یاترا سے دنیا میں جموں و کشمیر کے متعلق ایک اچھا پیغام عام ہوجاتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ امسال۵۲دنوں پر محیط سالانہ شری امرناتھ جی یاترا۲۹جون سے شروع ہوگی۔
یاترا حسب روایت۴۸کلو میٹر طویل بنون پہلگام اور۱۴کلو میٹر طویل بالتل روٹس سے شروع ہوگی۔
سال گذشتہ زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے شری امر ناتھ جی یاترا کی تھی۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں نے یاترا کے پیش نظر۲۷۰کلو میٹر طویل سرینگر جموں قومی شاہراہ کی سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین اورامریکا میں 5 سال بعد جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات

Next Post

۲۸جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
وادی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ‘ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

۲۸جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.