منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جنوبی افریقہ نےدفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 7 رن سے شکست دے کر مسلسل دوسرا سپر 8 میچ جیتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-23
in کھیل
A A
سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

گروس آئیلیٹ// کاگیسو ربادا (دو وکٹیں) اور کیشو مہاراج (دو وکٹیں) کی شاندار گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ 2 کے میچ میں 7 رن سے شکست دی۔
164 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ Jجلد ہی گر گئی۔ کاگیسو ربادا نے اپنے پہلے ہی اوور میں فل سالٹ کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ سالٹ 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہینرک کلاسن نے شاندار کیچ لیا۔
جونی بیرسٹو چوتھے اوور میں آوٹ ہونے سے بچ گئے ۔ کاگیسو ربادا کے اوور کی پہلی گیند پر ہینرک کلاسن نے ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ پر ان کا کیچ ڈراپ کیا۔
انگلینڈ نے پاور پلے میں ایک وکٹ پر 41 رنز بنائے ۔ فل سالٹ 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تھے جبکہ جوس بٹلر اور جونی بیرسٹو کی جوڑی کریز پر موجود رہی۔
انگلش ٹیم کی دوسری وکٹ 7ویں اوور میں گر گئی۔ یہاں جونی بیرسٹو 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج نے انہیں اینریک نورتیا کے ہاتھوں کیچ کرا لیا۔ اس اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 43/2 تھا۔انگلینڈ کی تیسری وکٹ 9ویں اوور میں گری ۔ یہاں جوس بٹلر 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج نے انہیں ہینرک کلاسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 56 رن پر تین وکٹ رہا۔ جلدی ہی انگلینڈ کو چوتھا جھٹکا معین علی کی شکل میں ملا ۔ معین علی 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اوٹنیل بارٹ مین کو کیشو مہاراج کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس اوور کے بعد انگلینڈ کا سکور 63/4 تھا۔
ربادا نے15ویں اوور میں تین باونڈری دی۔ پہلےلیام لیونگسٹن نے انہیں پہلی گیند پر چھکا لگایا۔ اس کے بعد ہیری بروک نے دو چوکے لگائے۔
اننگز کے 17ویں اوور میں اوٹنیل بارٹ مین نے 21 رنز دیے۔ ان کے اس اوور میں 4 چوکے لگے۔ چاروں باؤنڈریز فل ٹاس گیندوں پر لگیں۔
18ویں اوور میں کگیسو ربادا نے 4 رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے لیام لیونگسٹن کو آؤٹ کیا۔
مارکو یانسن نے 19ویں اوور میں صرف 7 رنز دیے۔ انگلینڈ کو 6 گیندوں پر 14 رنز درکار تھے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی جنوبی افریقہ نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 86 رنز جوڑے۔ 10ویں اوور میں معین علی نے ریزا ہینڈرکس (19) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی اننگز ڈگمگا گئی۔ 12ویں میں جوفرا آرچر نے کوئنٹن ڈی کاک کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ڈی کاک نے 38 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ جوس بٹلر نے 14ویں اوور میں ہینرک کلاسن (8) کو رن آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر ایک سرے پر ٹکے رہے۔ کپتان ایڈن مارکرم (1) اور مارکو یانسن(0) آؤٹ ہوئے۔ 20ویں اوور میں جوفرا آرچر نے ڈیوڈ ملر کو بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ملر نے 28 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ٹرسٹن اسٹبس (12) اور کیشو مہاراج 5 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 163 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے تین، معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںوکشمیر کا اگلا وزیراعلیٰ نتیش؟

Next Post

سابق کپتان شاہد آفریدی کے حق میں پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی کے حق میں پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.