جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مالی اور پونجی بازار کے شعبے کے ماہرین کے ساتھ وزیر خزانہ کا بجٹ سے قبل تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-21
in قومی خبریں
A A
جی20 وزیر خزانہ کی میٹنگ:کئی ترقی پذیر ممالک کی قرض کی صورتحال سنگین: سیتا رمن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج عام بجٹ 2024-25 کی تیاریوں کے پیش نظر مالی اور پونجی بازار کے شعبے کے سرکردہ ماہرین کے ساتھ بجٹ سے قبل بات چیت کی۔
ایکس پر یہ اطلاع دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ اس میٹنگ میں ملک کے مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹ سیکٹر کے سرکردہ ماہرین نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے اس اجلاس کی صدارت کی۔ یہ دوسری پری بجٹ میٹنگ تھی۔
میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری، خزانہ سکریٹری، اقتصادی امور، محصولات، مالیاتی خدمات اور کارپوریٹ امور کے محکموں کے سکریٹریز، ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری اور حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس بار عبوری بجٹ عام انتخابات کے پیش نظر فروری میں پیش کیا گیا تھا۔ عام انتخابات کے بعد محترمہ سیتا رمن کو دوبارہ وزارت خزانہ کا چارج مل گیا ہے اور انہوں نے اب مکمل بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ نو منتخب 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 24 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے ۔ یہ سیشن 3 جولائی تک جاری رہے گا جس میں ابتدائی طور پر لوک سبھا کے منتخب اراکین کو حلف دلایا جائے گا اور اس کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں نومنتخب اراکین کی حلف برداری، اسپیکر کا انتخاب، صدر کا خطاب اور اس پر بحث ہوگی۔ راجیہ سبھا کا 264 واں اجلاس 27 جون سے شروع ہوگا اور 3 جولائی تک جاری رہے گا۔
توقع ہے کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس دو مرحلوں میں اختتام پذیر ہو سکتا ہے ۔ اس کا دوسرا موقع 22 جولائی سے 9 اگست تک ہو سکتا ہے اور اس دوران وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گی اور اس پر بحث ہو کر اسے منظور کیا جائے گا کیونکہ حکومت کے پاس ابھی 31 اگست تک اخراجات کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری باقی ہے ۔ اس سے پہلے حکومت کے لیے بجٹ پاس کرنا قانونی طور پر ضروری ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک کی ترقی کا اندازہ معذور افراد کے تئیں حساسیت سے لگایا جا سکتا ہے : مرمو

Next Post

سعودی عرب کی میٹرو میں ریکارڈ 2.2 ملین حاجیوں کا سفر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

سعودی عرب کی میٹرو میں ریکارڈ 2.2 ملین حاجیوں کا سفر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.