پیر, مئی 26, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پارلیمنٹ ہاؤس موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے بنے گا پریرنا استھل: برلا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-16
in قومی خبریں
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہشت گردی اور ماؤ نواز تشدد کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا: مودی

’ ہم دونوں سبکدوشی کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے‘

نئی دہلی// سترہویں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ اس وقت پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین کاری کا کام جاری ہے اور اس کے تحت کمپلیکس میں الگ الگ مقامات پر نصب عظیم شخصیات کے مجسموں کو ایک مقام پر لاکر پریرنا استھل (بی جی- 7، کانسٹی ٹیوشن ہاؤس کے سامنے ) بنایا گیا ہے جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے باعث تحریک ہوگا۔
مسٹر برلا نے اتوار کو یہاں کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس کی پارلیمنٹ میں آنے والے وقتوں میں دنیا کا بہترین پارلیمنٹ بلڈنگ کمپلیکس ہوگا۔ اسی تبدیلی کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف مقامات پر نصب عظیم شخصیات کے مجسموں کو ایک مقام پر لایا گیا ہے اور اس مقام کا نام پریرنا استھل رکھا گیا ہے جو کہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے متاثر کن ثابت ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پریرنا استھل پارلیمنٹ ہاؤس دیکھنے آنے والے لوگوں کو حیران کردے گا کیونکہ اب انہیں یہاں کی ہر ایک عظیم شخصیات کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پریرنا استھل پر نصب مجسمہ کے ساتھ ہر ایک عظیم شخصیت کے بارے میں معلومات دستیاب کرائی گئی ہیں۔
اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے عظیم شخصیات کے مجسمے ہٹانے کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب کسی بھی عظیم شخصیت کے مجسمے ہٹایا نہیں بلکہ لگایا گیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف مقامات پر نصب مجسموں کو ایک جگہ پر لا کر عوام کو ان کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا کام کیا گیا ہے ۔ اب آنے والے لوگ ہر مجسمے کے قریب اس عظیم انسان کی شہرت اور بہادری کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے ۔
واضح رہے کہ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا ہے کہ حکومت بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو اس کی مقررہ جگہ سے ہٹا کر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ، کیونکہ اپوزیشن پارٹیاں عوام کی آواز اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور حکومت کے اس اقدام کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے یہاں احتجاج کیا کرتی تھیں۔
اس معاملے پر مسٹر برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے لیے عوامی مسائل اٹھانے اور اپنے احتجاج کا اظہار کرنے کے لیے کافی جگہ ہے ، انہیں وہاں اپنی آواز اٹھانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس احتجاج کی جگہ نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم پاور پلے میں 200 سے زائد بالز کھیلنے کے باوجود ایک بھی چھکا نہ لگا پائے

Next Post

دہلی میں پانی کا بحران آپ حکومت کی دین: بنسوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

دہشت گردی اور ماؤ نواز تشدد کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا: مودی

2025-05-24
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

’ ہم دونوں سبکدوشی کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے‘

2025-05-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

‘ساوتری پھولے کی تصویر اسمبلی میں نہ لگانا بی جے پی کی دلت مخالف ذہنیت کی دلیل ہے ٗ

2025-05-24
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
قومی خبریں

روس اور یوکرین جنگ بندی مذاکرات جلد : ٹرمپ

2025-05-22
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راجیو گاندھی نے انصاف اور مساوات کو فروغ دیا: یادو

2025-05-22
قومی خبریں

مرشدآباد میں تشدد کا منصوبہ ترنمول لیڈروں کے کہنے پر تھا، ممتا کو معافی مانگنی چاہئے : بی جے پی

2025-05-22
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

حکومت نکسل ازم کے خاتمے کے لیے پرعزم: مودی

2025-05-22
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

وقف اسلام کا لازمی حصہ نہیں، سپریم کورٹ میں تشار مہتا کی دلیل

2025-05-22
Next Post
جے جے ایم:۱۰۲ نئی اسکیمیں منظور۔۔اسکیمیںیوٹی کے۵۱ہزار دیہی گھرانوں کا احاطہ کریں گی

دہلی میں پانی کا بحران آپ حکومت کی دین: بنسوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.