ماسکو//
یوکرین کی گولہ باری میں روس کے بیلگرود علاقہ کے قصبہ شیبکینوف میں چار افراد ہلاک اور دیگر سات زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
بیلگرود کے گورنر ویچسلاو گلادکوف نے کہا کہ گولہ باری کے نتیجے میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچا اور تقریباً 20 اپارٹمنٹس تباہ ہوگئے۔
روسی وزارت ہنگامی حالات کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ملبے سے چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔