پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سیتا رمن مسلسل ساتواں بجٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ بنائیں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-13
in قومی خبریں
A A
جی20 وزیر خزانہ کی میٹنگ:کئی ترقی پذیر ممالک کی قرض کی صورتحال سنگین: سیتا رمن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی//بدھ کو خزانہ اور کمپنی امور کی وزیر کا عہدہ سنبھالنے والی محترمہ نرملا سیتا رمن جولائی میں رواں مالی سال کا مکمل بجٹ پیش کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گی۔ ملک کی پہلی کل وقتی خاتون وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے اب تک ایک عبوری بجٹ سمیت چھ بجٹ پیش کیے ہیں اور جولائی کا بجٹ ان کا مسلسل ساتواں بجٹ ہوگا۔
مسز سیتا رمن نے بدھ کو مسلسل دوسری حکومت میں مرکزی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالا۔ وہ جولائی میں سال 2024-25 کا مکمل مرکزی بجٹ پیش کریں گی، جس پر سب کی نظریں ہوں گی۔ امید ہے کہ وہ اپنی آئندہ بجٹ تجویز میں حکومت کے معاشی نقطہ نظر اور اگلے پانچ برسوں کے لیے اہم پالیسی رجحانات کا خاکہ پیش کریں گی۔
مزید برآں، مسز سیتا رمن بجٹ میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے اقدامات کو نافذ کرکے بے روزگاری کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کر سکتی ہیں۔
محترمہ سیتا رمن مسلسل سات بجٹ پیش کرنے والی پہلی وزیر خزانہ بننے جا رہی ہیں جو ایک نئی تاریخ ہوگی۔ جولائی میں وہ سب سے زیادہ بار بجٹ پیش کرنے والے وزیر خزانہ کے طور پر مرار جی ڈیسائی کا ریکارڈ توڑ دیں گی۔
گزشتہ یکم فروری کو انہوں نے مالی سال 2024-25 کا عبوری بجٹ پیش کیا تھا جس میں صرف ووٹ آف اکاؤنٹ کی تجویز تک محدود رکھنے کی روایت پر عمل کیا گیا تھا۔
عبوری بجٹ ایک عارضی مالی بیان ہے جس کا مقصد نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک حکومت کے کام کاج کو جاری رکھنے کے لیے کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقم خرچ کرنے کی منظوری حاصل کرنا ہے ۔ عبوری بجٹ میں اخراجات اور ضروری مختصات شامل ہوتے ہیں، لیکن عام طور پر بڑے پالیسی اعلانات یا تبدیلیوں سے گریز کیا جاتا ہے ۔ یہ عمل نئی حکومت کے قیام تک انتخابات کے بعد حکومتی کاموں اور فنڈنگ کے تسلسل کو یقینی بناتا ہے ۔ عام انتخابات کے بعد نو منتخب حکومت مالی سال کا مکمل بجٹ پیش کرتی ہے ۔
امید کی جارہی ہے کہ مودی کی تیسری حکومت کا پہلا بجٹ جولائی میں پیش کیا جائے گا۔ اس مکمل بجٹ میں نئی حکومت کی پورے مالی سال کے لیے معاشی پالیسیوں، اخراجات اور محصولات کے منصوبوں کی تفصیلات ہوں گی۔
محترمہ سیتا رمن کو دوبارہ وزیر خزانہ کا عہدہ سونپا جانا نئی حکومت کی ترجیحات اور پالیسی کی سمت میں تسلسل کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اس سال کے لیے دوہرے بجٹ (عبوری اور مکمل بجٹ) کی مشق اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سبکدوش ہونے والی حکومت نے انتخابات سے عین قبل حکومت کے طویل مدتی وعدوں یا پالیسی ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے آنے والی حکومت کو اپنی مالیاتی حکمت عملی بنانے اور پروگراموں کو اپنے طریقے سے نافذ کرنے کا موقع ملے ۔
مرکزی بجٹ کی تجاویز مالی سال کی آخری تاریخ (31 مارچ) تک نافذ ہوتی ہیں، اس لیے حکومت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی بجٹ کی تجویز کو صرف اس تاریخ تک نافذ کرے ۔ عبوری بجٹ یکم اپریل اور نئی حکومت کے قیام کے درمیان عبوری مدت میں حکومت کے اخراجات کو پورا کرنے کے اخراجات کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کے لیے لایا گیا تھا۔
عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے کر 1962 کے اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے ریکارڈ کو دہرایا ہے ۔ مودی نے اپنی مدت کار کے لیے کابینہ کا اعلان کر دیا ہے ، اس لیے اب لوگ نئی حکومت کے پہلے مکمل بجٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
بجٹ کے اعلان کی سرکاری تاریخ اور وقت کا اعلان پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے شیڈول کے بعد کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپریل کے مقابلے مئی میں خوردہ مہنگائی میں معمولی راحت

Next Post

مودی نے نائیڈو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
دفعہ ۳۷۰ کشمیر کے لوگوں کا ایجنڈا نہیں بلکہ کچھ خاندانوں کا تھا:مودی

مودی نے نائیڈو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.