پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نیٹ 2024 پیپر تنازعہ: سپریم کورٹ کا کونسلنگ پر روک لگانے سے انکار، این ٹی اے کو نوٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-12
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے میڈیکل کالج گریجویشن کے لیے 5 مئی کو منعقد ہونے والے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) 2024 میںمبینہ طور پر امتحان سے قبل سوالیہ پرچہ عام ہونے (پیپر لیک) سے متعلق گڑبڑی اور دھوکہ دہی کے الزام والی عرضیوں کے پیش نظر داخلے سے متعلق کاؤنسلنگ کے عمل پر روک لگانے سے منگل کو انکار کردیا۔ لیکن اس معاملے میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کو نوٹس جاری کیا اور اس سے جواب طلب کیا۔
جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی تعطیلاتی بنچ نے کہا کہ شیوانگی مشرا اور دیگر کی طرف سے دائر درخواستوں پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ امتحان کا تقدس برقرار رکھا جانا چاہیے ۔ عدالت عظمیٰ نے امتحان کا انعقاد کرنے والی باڈی این ٹی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی اگلی سماعت 8 جولائی کو کرے گی۔
تاہم بنچ نے درخواست گزاروں کی زبانی درخواست پر کونسلنگ کے عمل پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔
درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ میتھیوز جے نیڈم پارا نے کہا کہ وہ نیٹ امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبر سن اندر تک ہل گئے ۔ وہ بہت زیادہ تناؤ اور پریشانی میں ہے کیونکہ انہوں نے اور اس کے خاندان کے افراد نے ایک دن میڈیکل پریکٹیشنر بننے کا خواب دیکھا تھا۔
عدالت سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ این ٹی اے نے پٹنہ، بہار کے شاستری نگر پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے پس منظر میں متعلقہ مختلف ایجنسیوں کی جاری تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی پیپر لیک کیس میں مبینہ ملزمان کو کلین چٹ دیتے ہوئیے اپنا خود کا سرکلر/نوٹیفکیشن شائع کردیا ہے ۔
بنچ نے کہا کہ ہم کونسلنگ کو نہیں روکیں گے ، اگر آپ مزید بحث کریں گے تو ہم اسے مسترد کر دیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات قرار

Next Post

تین کروڑ مکانات دینے کا ڈھنڈورہ پیٹنے والے مودی نے اپنا پچھلا [؟][؟]وعدہ پورا نہیں کیا: کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

تین کروڑ مکانات دینے کا ڈھنڈورہ پیٹنے والے مودی نے اپنا پچھلا [؟][؟]وعدہ پورا نہیں کیا: کھڑگے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.