جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

راہل کا اصل امتحان بنگلورکے خلاف ہوگا: کیف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-26
in کھیل
A A
راہل بہت سے اتار چڑھاؤ کے بعد عظیم کرکٹر بننے کی راہ پر گامزن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

ممبئی//ہندوستان کے سابق بلے باز محمد کیف کا ماننا ہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل کی فارم کا اصل امتحان رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ایلیمینیٹر میچ میں ہوگا۔
لکھنؤ اور بنگلورو بدھ کو ایڈن گارڈنز میں آئی پی ایل 2022 کے ایلیمینیٹر میں آمنے سامنے ہوں گے۔
راہل نے آئی پی ایل 2022 میں دو سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی بدولت 48.82 کی اوسط سے 537 رن بنائے ہیں۔ راہل نے اس سیزن میں اچھی بلے بازی کی ہے لیکن ان کی تمام سنچریاں اور نصف سنچریاں پہلی اننگ میں آئی ہیں۔
راہل کی بلے بازی کا تجزیہ کرتے ہوئے کیف نے کہا، ’’میرے مطابق کے ایل راہل کپتانی اننگ کھیلنا چاہتے ہیں اور وہ خود پر بہت دباؤ لے لیتے ہیں۔ اگر آپ فارم میں ہیں تو آپ کوہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھی ویسے ہی بلے بازی کرنی چاہیے جیسی آپ پہلے بلے بازی کے دوران کرتے ہیں۔ ڈی کاک آپ کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ان کا کام جارحانہ انداز میں کھیلنا ہے، لیکن آپ کا کام آخری اوور تک کھیلنا ہے۔ راہل تعاقب کرتے ہوئے دباؤ میں نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ کئی بار آؤٹ بھی ہو چکے ہیں لیکن وہ ایک شاندار بلے باز ہیں۔ ان کے پاس فارم ہے، صبر ہے اوروہ آخر تک کھیلنا جانتے ہیں۔ وہ ہر سمت میں شاٹ مارسکتے ہیں۔ گرچہ وہ شروع میں وقت لیتے ہیں لیکن انہیں میچ ختم کرنا آتا ہے۔ کیف نے کہا کہ آج کے میچ میں لکھنؤ کی جیت کا انحصار ان کے کپتان پر ہوگا۔
سپر جائنٹس کے پاس بہت سے آل راؤنڈر ہیں، جو انہیں بیٹنگ اور باؤلنگ میں گہرائی فراہم کرتے ہیں۔ اس پر بات کرتے ہوئے کیف نے کہا کہ اسی وجہ سے لکھنؤ کی گیند بازی بنگلور سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا، ’’بنیادی طور پر لکھنؤ کی بولنگ بہتر ہے اور آر سی بی کافی کمزور ہے۔ محمد سراج گزشتہ میچ میں باہرہوگئے تھے اور ان کی جگہ سدھارتھ کول کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے 4 اوور میں 40 رن دیے جو کافی مہنگا ہے۔ ایڈن گارڈن کی پچ پرہیزل ووڈ کے علاوہ آر سی بی کی گیند بازی بہت کمزور ہے۔ لکھنؤ کی بولنگ بہتر ہے، اس لیے آر سی بی کو اپنی بلے بازی سے بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی، زیادہ چھکے لگانے ہوں گے، تب ہی وہ آج کا میچ جیت سکیں گے۔ یہ ایک بڑی لڑائی ہے!”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گجرات ٹائٹنز میں مجھے سب کی حمایت اورکھیلنے کا موقع ملا: ڈیوڈ ملر

Next Post

ولیمسن اور پولارڈ کے لئے یہ آئی پی ایل توقعات کے مطابق نہیں رہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
ولیمسن پر سست اوور ریٹ کے لئے جرمانہ

ولیمسن اور پولارڈ کے لئے یہ آئی پی ایل توقعات کے مطابق نہیں رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.