ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو اپنے سیاسی بچاؤ کیلئے جنگ کو لمبا کر رہے ہیں: جوبائیڈن کی تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-06
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

واشنگٹن//
امریکی صدر جوبائیڈن جن کی انتخابی مہم میں غزہ کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کے حالات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے ٹائم میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے وہ اپنے آپ کو سیاسی اعتبار سے بچانے کے لیے غزہ کی جنگ کو لمبا کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ انٹرویو منگل کے روز شائع ہوا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ان کا نیتن یاہو کے ساتھ اس امر پر ایک بڑا اختلاف ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا منظر کیا ہوگا۔ میرے خیال میں سات اکتوبر کے حماس کے حملے کے نتیجے میں چھڑنے والی جنگ کے دوران اسرائیل نے اپنے آپ کو ایک نامناسب کام میں ملوث کر لیا ہے۔
81 سالہ صدر جوبائیڈن نے اپنا کیس سیاسی اعتبار سے بھی پیش کیا، ان کا کہنا تھا اپنے انتخابی حریف کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہوں اور میں نے تائیوان، یوکرین اور غزہ کے حوالے سے امریکہ کو ایک عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں بہتر کردار ادا کیا ہے۔
وہ غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں جمعہ کو پیش کیے جانے والے اپنے روڈ میپ سے ایک روز قبل ٹائم میگزین کو انٹرویو دے رہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا اگر وہ یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل غزہ کی جنگ کو لمبا کرنے کی کوشش اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کر رہا ہے تو ؟
اس پر ان کا جواب تھا پھر لوگوں کے پاس وجہ موجود ہے کہ انہیں یہ نتیجہ کس طرح اخذ کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیتن یاہو کے ساتھ غزہ میں شہری ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئے تعداد پر ان کے تعلقات میں کشیدگی آئی۔ خصوصا فلسطین کے دوریاست حل کے حوالے سے بھی۔ ٍ
انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کا ذکر کرتے ہوئے اسے خوفناک تباہی قرار دیا۔ تاہم وہ یوکرین کے معاملے میں اپنی کوششوں کو بہتر سمجھتے ہیں اس وجہ سے خود کو اپنے صدارتی انتخاب میں حریف سے بہتر بھی بتاتے ہیں ۔
جوبائیڈن نے کہا روسی فوج ایک خوفناک تباہی کر رہی ہے۔ مگر ایسا لگتا ہے روس کبھی یوکرین پر قبضہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس تناظر میں اپنے سیاسی حریف پر تنقید کی جس نے امریکی اتحاد کو توڑنےکی کوشش کی اور اقتدار میں رہتے ہوئے آمروں کےساتھ قربت پیدا کی۔ ان کا کہنا تھا تمام برے لوگ ٹرمپ کی وجہ سے جڑ پکڑ رہے ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا مجھے پوٹن کے علاوہ کسی ایک عالمی رہنما کا بتائیں جو ٹرمپ کےلیے سوچتا ہو کہ اسے امریکہ کا لیڈر ہونا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک

Next Post

جموں وکشمیر:پونچھ میں ایل او سی پر معمر پاکستانی شخص گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

جموں وکشمیر:پونچھ میں ایل او سی پر معمر پاکستانی شخص گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.