اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہمارا مقصد بی جے پی کو روکنا تھا، جسے ہم نے حاصل کیا: اے اے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-06
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//دہلی میں لوک سبھا کی ایک بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہنے والی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بدھ کو کہا کہ اس نے گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے نیز پنجاب اورچنڈی گڑھ میں مضبوط گرفت کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اکثریت کی طرف بڑھنے سے روکنے کا ہدف کوحاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔
اے اے پی لیڈر سندیپ پاٹھک نے نامہ نگاروں سے کہا، "لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے ملک کے لوگوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی آمریت اور غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کریں گے ۔
مسٹر پاٹھک نے کہا، "ایک طرف، بی جے پی نے اکثریت حاصل کرنے کی پوری کوشش کی، لیکن وہ اسے حاصل نہیں کر سکی۔ دوسری طرف انڈیا گروپ نے ایسے نامساعد حالات میں الیکشن لڑا اور بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اے اے پی لیڈر نے زور دے کر کہا کہ ان کے لیے پارٹی سے زیادہ ملک اہم ہے ۔ مسٹرپاٹھک نے کہا، ‘‘ہم نے مل کر اور طاقت کے ساتھ الیکشن لڑا۔ ہماری پارٹی مضبوط ہے اور ملک کے لیے لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔
انہوں نے کہا، ”عام آدمی پارٹی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اگر آپ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اسمبلی انتخابات کے نتائج سے موازنہ کریں تو ہمیں کم ووٹ ملے ہیں، لیکن ہم اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف بی جے پی کو روکنا تھا جسے ہم نے پوری طرح پورا کیا ہے ۔
اے اے پی لیڈر نے کہا، "ہم نے پنجاب اور چنڈی گڑھ میں بی جے پی کو روکا اور آنے والے وقت میں ہم مزید محنت کریں گے اور اچھے نتائج حاصل کریں گے ۔”
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن عام آدمی پارٹی کا نہیں تھا، انڈیا گروپ کا تھا۔ یہ ملک کی حالت بہتر کرنے کے لیے تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو بھی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
مسٹر پاٹھک نے پارٹی کارکنوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ہمارے لیے اہم ہے اور ہم نے ملک کو بچانے کے لیے لڑے ۔ ایسے نامساعد حالات کے باوجود ہمارے لیڈران، ساتھیوں اور کارکنوں نے جدوجہد کی۔ ہمیں انتخابات میں بہتر نتائج کی توقع تھی جو ہماری توقعات کے مطابق نہیں آئے لیکن ہم نے الیکشن میں بھرپور محنت کی اور عوام کی بھرپور محبت اور آشیرباد بھی ملا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوکووچ گھٹنے کی سرجری کے باعث فرنچ اوپن اور ومبلڈن سے باہر

Next Post

کیجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، عدالتی حراست میں 19 جون تک کی توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

کیجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، عدالتی حراست میں 19 جون تک کی توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.