بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اکھنور سڑک حادثہ :ہلاک شدگان کی تعداد21 ہو گئی ‘29 زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-30 - Updated on 2024-06-01
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اکھنور سڑک حادثہ :ہلاک شدگان کی تعداد21 ہو گئی ‘29 زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/30 مئی

جموں ضلع کے اکھنور کے چونگی موڑ علاقے میں جمعرات کی سہ پہر یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ بس اتر پردیش کے ہاتھرس سے ریاسی ضلع کے شیو کھوری علاقے جا رہی تھی جب اس میں حادثہ پیش آیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ بس تقریبا 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

بلاک میڈیکل آفیسر اکھنور محمد سلیم خان نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 21 افراد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا اور 29 کے قریب زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شدید زخمیوں کو خصوصی علاج کے لئے جی ایم سی جموں ریفر کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا صدر دروپدی مرمو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”جموں کے قریب اکھنور میں ایک بس حادثے میں جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں“۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس واقعہ کو ‘دل دہلا دینے والا’ قرار دیا اور کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

ان کاکہنا تھا”جموں کے اکھنور میں بس حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ بھگوان سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ انتظامیہ سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور زخمیوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اکھنور میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 28 زخمی

Next Post

کشمیر میں اگلے 9 دنوں کے دوران کسی ہیٹ ویو کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

کشمیر میں اگلے 9 دنوں کے دوران کسی ہیٹ ویو کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.