نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر یہ کہہ کر تنقید کی ہے کہ مہاتما گاندھی کے بارے میں جاننے کے لیے صرف ‘‘ انٹائر پولیٹیکل سائنس ’’ کے طالب علم کو ہی فلم دیکھنے کی ضرورت رہی ہوگی۔
بدھ کو سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے بارے میں جاننے کے لیے صرف ‘‘ انٹائر پولیٹیکل سائنس ’’ کے طالب علم کو ہی فلم دیکھنے کی ضرورت رہی ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی نے حال ہی میں کہا تھا کہ مہاتما گاندھی پر فلم بننے کے بعد ہی بیرون ملک لوگوں کو مہاتما گاندھی کے بارے میں پتہ چلا۔