بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این ڈی اے کی کامیابی کا ایگزٹ پول آ گیا:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-26
in قومی خبریں
A A
ہم لوک سبھا انتخابات میں 400 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے: وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

پٹنہ// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اگر انڈیا اتحاد والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو لے کر گالیاں دینے لگے تو مطلب واضح ہے کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی کامیابی کا ایگزٹ پول آ گیا ہے ۔
ہفتہ کو پاٹلی پتر لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار رام کرپال یادو کے حق میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جیسے ہی انڈیا اتحاد کے لیڈروں نے ای وی ایم کو لے کر گالیاں دینی شروع کی تو مطلب صاف ہوگیا کہ این ڈی اے کا ایگزٹ پول آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون کو ملک میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا اور اس کا کریڈٹ بی جے پی کارکنوں کو جاتا ہے جنہوں نے پارٹی کی کامیابی کے لئے سخت محنت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے کونے کونے سے لوگوں کی آواز اور اعتماد ایک بار پھر مودی کی حکومت بنانے کے حق میں ہے ۔
وزیر اعظم نے ریلی میں جمع ہونے والی بھیڑ سے 4 جون کے جشن کے لئے منیر کے مشہور لڈو تیار رکھنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ لوگ اس طاقتور مٹھائی کو کھاکر یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب یا تو مودی جیسے محنتی لیڈر کو چننے کے لیے ہے ، جو 2047 تک خود انحصار جدید اور محفوظ ہندوستان کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے ، یا پھر انڈیا اتحاد کے غیر فعال رہنماؤں کو منتخب کرنا ہے ، جن میں سے کچھ جیل میں آرام کررہے ہیں یا کچھ ضمانت پر چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ان کا واحد کام مودی کو گالی دینا اور اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنا ہے ۔
مسٹر مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایل ای ڈی بلب کے دور میں یہ لالٹین کے ساتھ چل رہا ہے ، جو صرف ایک خاص گھر کو روشن کرنے کے قابل ہے ۔ اس نے 30 برسوں تک صرف ایک ہی گھر کو روشن کیا جب کہ دوسرے گھروں کو اندھیرے میں رہنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے صرف اپنے خاندان کو ہی فروغ دینے کے لئے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یادووں کے نام پر انہوں نے صرف اپنے خاندان کے افراد کی ترقی کی اور دوسرے یادووں کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹی20 ورلڈکپ؛پاکستانی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے

Next Post

راہل بابا اگنی ویر کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانا بند کریں: شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد

راہل بابا اگنی ویر کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانا بند کریں: شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.