سرینگر//
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر منگل کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے ۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قومی شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے اور خانہ بدوشوں اور سیکورٹی فورسز کی آمد و رفت بھی بند ہے ۔
حکام نے قومی شاہراہ بند رکھنے کی وجہ نہیں بتائی ہے ۔
ٹریفک پولیس نے تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھدرواہ، چمبا روڈ بھی ٹریفک کے لئے کھلا رہے گا۔