سرینگر//
گودریج انڈسٹریز گروپ کے ایک وفد نے منگل کے روز راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی۔
اس وفد کی قیادت گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جرجیس گودریج کر رہے تھے ۔
ذرائع کے مطابق وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ موجودہ سرمایہ کاری اور جموں وکشمیر میں اپنے کاروباری منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
سنہا نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’گودریج گروپ کے ایک وفد جس کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر گودریج ایگرویٹ لمیٹڈ شری برجیس گودریج کر رہے تھے ، کے ساتھ ملاقات کرکے خوشی ہوئی‘‘۔
ایل جی نے کہا’’ہم نے کاروباری ترقی کے امکانات اور جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو فائدہ پہنچانے والے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘