پیرس///
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع قطر کے سفارتخانے میں پیر کو علی الصباح ایک سیکیورٹی گارڈ کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔
ذرائع کےمطابق یہ واقعہ صبح 6:30بجے کے قریب پیش آیا جب ملزم سفارتخانے میں داخل ہوا اور اس نے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑے کے بعد گھونسوں سے وار کیا۔ سیکیورٹی گارڈ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پیرس کے دفتر استغاثہ نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے واردات سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک افسر کے مطابق پولیس اس واقعہ کی قتل کے رخ سے تحقیقات کر رہی ہے۔
۔۔۔۔