اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’بھاری‘ ووٹنگ اور ۳۷۰

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے صاحب دفعہ ۳۷۰… مرحوم و مغفور دفعہ ۳۷۰ کی عزت افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ اور ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ اپنے امت بھائی شاہ صاحب نے سرینگر کے پارلیمانی حلقے میں ہوئی ۳۸ فیصد ووٹنگ…’بھاری‘ ووٹنگ کو بھی دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے ساتھ جوڑ دیا ہے …ان جناب کا کہنا ہے کہ سرینگر میں اتنی ’بھاری‘ ووٹنگ اس دفعہ کی منسوخی کی وجہ سے ہی ممکن ہو ئی ہے … اب شاہ صاحب ٹھہرے ملک کے نمبر ٹو… یعنی مودی جی کے بعد تو یہیں ہیں اس لئے ہم ان کی بات سے عدم اتفاق کا خطرہ مول نہیں سکتے ہیں… اس لئے جناب دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے حوالے سے جو کچھ بھی کہتے ہیں ہم اس کی حرف بہ حرف تائید کرتے ہیں… سو فیصد کرتے ہیں… ہم بھی مانتے ہیں کہ ووٹنگ … ’بھاری‘ ووٹنگ کا کہیں نہ کہیں تعلق دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے ساتھ ہے… ہم بھی ایسا مانتے ہیں… لیکن یہ وہ تعلق نہیں ہے… جس کی شاہ صاحب بات کرتے ہیں… جو تعلق دفعہ ۳۷۰ اور ’بھاری‘ ووٹنگ میںوزیرداخلہ استوار کرنا چاہتے ہیں…نہیں صاحب یہ وہ تعلق نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں لوگوں سے …اپنے ورکروں سے اپیل کرتی آئی ہیں… اپیل کررہی ہیں وہ ووٹنگ کے دن اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں اور دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی پر ووٹ ڈال کر اپنے غصے کا اظہار کریں… اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘عمرعبداللہ تو الیکشن کو ریفرنڈم قرار ے رہے ہیں… اس بات کا ریفرنڈم کہ کشمیر دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی پر لوگ خوش ہیں یا … یا ناخوش ۔بات چاہے کچھ بھی ہو… لیکن اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے کہ… کہ کشمیر ووٹ ڈالنے نکل رہے ہیں… برسوں اور مدتوں کے بعد بغیر کسی خوف کے نکل رہے ہیں… اب کس وجہ سے نکل رہے ہیں اور… اور کیوں نکل رہے ہیں… وہ اہم نہیں… اہم یہ ہے کہ کشمیریوں نے ایک بار پھر جمہوریت پر یقین کیا ہے… یا یقین کرنا شروع کردیا ہے اور… اور اللہ میاں کی قسم ہمیں بھی یقین ہے کہ …کہ کشمیریوں کے اس یقین کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچائے گا… کوئی ان کے ووٹ پر اس بھروسے کو توڑے گا نہیں کہ … کہ جتنے منہ اتنی باتیں … اور ان باتوں میں آجکل ۱۹۸۷ کو دہرانے کی بھی بات ہو رہی ہے… لیکن صاحب ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ یہ ۲۰۲۴ ہے…۱۹۸۷ نہیںکہ… کہ ۲۰۲۴ میں ۱۹۸۷ کو دہرایا جائے۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر سے لوک سبھا کے حیرت انگیز نتائج آئیں گے :بی جے پی

Next Post

جماعت اسلامی ،سچ کیا جھوٹ کیا؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جماعت اسلامی ،سچ کیا جھوٹ کیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.