ڈھاکا / نئی دلی///
بھارت اوربنگلا دیش میں شدید بارشوں اورسیلاب سے 57 افراد ہلاک اورلاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کے شمال مشرقی علاقوں میں 2 دہائیوں میں ہونے والی شدید بارشوں اورسیلاب سے 20 لاکھ افراد بے گھرہوگئے۔ ذکی گنج کے علاقے میں دریا کے پشتے میں شگاف ہونے سے 100 گاؤں ڈوب گئے۔
بھارتی ریاست آسام میں لینڈ سلائیڈز اور سیلاب سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔ریاست بہار میں طوفانی ہواؤں کے باعث حادثات سے 33 افراد ہلاک ہوئے۔
سیلاب اعث ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں اور لاکھوں پھلوں کے درختوں کو نقصان پہنچا اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے۔