سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے پائین شہر کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر قلیل تعداد میں ووٹنگ کی شرح ریکارڈ کی گئی ۔ گر چہ چند ایک پولنگ اسٹیشنوں پر اچھی خاصی پولنگ دیکھنی کو ملی تاہم مجموعی طورپر شہر خاص میں ووٹنگ کی شرح نہایت ہی کم رہی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے پائین شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنے کے بعد جو اعدادوشمار جمع کئے ان کے مطابق حساس ترین علاقہ ملہ رٹہ میں قائم پولنگ اسٹیشن نمبر۲۱میں سہ پہر چا ر بجے تک ۵۱۶میں سے صرف ۳۰ووٹ ہی ڈالے گئے گئے تھے (مرد۲۲؍اور خواتین۸)۔
ملہ رٹہ کے ہی پولنگ اسٹیشن نمبر ۲۱بی میں سہ پہر چار بجے تک۲۶۶میں سے صرف ۱۳ووٹ ریکارڈ کئے گئے (مرد دس ، خواتین تین )۔ تجگری محلہ نوہٹہ پولنگ اسٹیشن نمبر ۱۱۸میں سہ پہر چار بجے تک ۸۱۶میں سے(۳۸ووٹ ڈالے گئے تھے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر ۱۱۹سکندر پورہ نوہٹہ میں تین بجے تک۸۵۸میں سے۲۰۷ووٹ پڑے تھے جن میں مرد ۱۲۲؍اور خواتین ۸۵شامل تھیں۔ سیدہ پورہ نوہٹہ پولنگ بوتھ میں سہ پہر تین بجے تک۸۴۶میں سے۱۹۷ووٹ پڑے تھے ۔
زینہ کدل سرینگر میں میرج ہال میں قائم پولنگ اسٹیشن ملک پورہ میں سہ پہر تین بجے تک ۱۸۹میں سے ۲۱ووٹ، پولنگ اسٹیشن نمبر ۱۹میں ۵۱۳میں سے۵۳، پولنگ اسٹیشن نمبر ۱۹میں ۲۳۶میں سے ۲۴؍اور پولنگ اسٹیشن چلپان کوچہ میں ۴۱۶میں سے ۹۳ووٹ ہی کاسٹ ہوئے تھے ۔
پولنگ اسٹیشن قاضی یار میں سہ پہر چار بجے تک۳۷۴میں سے۲۶ووٹ پڑے تھے ۔ایم آر گنج پولنگ اسٹیشن۹۳میں سہ پہر چار بجے تک۱۴۱میں سے ۴۰ووٹ(مرد۲۶‘ خواتین۱۴)ووٹ ڈالے گئے ۔ایم آر گنج پولنگ اسٹیشن۹۷میں۴۱۷میں سے۳۳ووٹ پڑے تھے ۔ایم آر گنج پولنگ اسٹیشن ۹۰میں ۶۲۹میں سے۱۲ووٹ ڈالے گئے تھے ۔
پائین شہرکے ہی رہباب صاحب عالی کدل میں ۵۶۳میں سے۸۰ووٹ پڑے تھے ۔ٹھگہ باب صاحب پولنگ اسٹیشن میں سہ پہر چار بجے تک ۷۷۳ووٹوں میں سے ۸۱ووٹ ڈالے گئے تھے ۔گنز کھڈ پولنگ اسٹیشن پر۴۸۶میں سے ۸۹وٹ ڈالے گئے تھے ۔ سہ یار پولنگ بوتھ پر سہ پہر چار بجے تک ۶۸۱میں سے۱۵۸ووٹ پڑے تھے ۔
پائین شہر کے اسلامیہ اسکول راجوری کدل میں سہ پہر چار بجکر ۳۰منٹ تک ۳۹۶میں سے۱۶ووٹ ڈالے گئے تھے ۔
اسلامیہ اسکول میں ہی قائم دوسرے پرلنگ بوتھ پر۱۹۰میں سے۱۴‘ اسلامیہ اسکول کے تیسرے پولنگ اسٹیشن میں ۱۱۲۷ووٹوں میں سے۱۴۷ووٹ کاسٹ ہوئے۔
بتادیں کہ اسلامیہ ہائی اسکول میں ماضی کے الیکشن میں بائیکاٹ کا خاصا اثر رہتا تھا لیکن اس بار یہاں پر بھی اچھے خاصے ووٹ ڈالے گئے ۔
گرلز ہائیر سکنڈری اسکول مخدوم صاحب نوہٹہ میں سہ پہر چار بجکر تیس منٹ تک ایک پولنگ بوتھ پر ۶۵۳میں سے۲۱۴ووٹ ہی پڑے تھے ۔گرلز ہائیر سکنڈری اسکول کے دوسرے پولنگ اسٹیشن پر ۱۰۰۳ووٹوں میں سے۳۱۰ووٹ ہی فال ہوئے تھے ۔
پائین شہر کے حساس ترین علاقہ نوہٹہ کے بائز ہائی اسکول میں قائم چارپولنگ اسٹیشن پر سہ پہر پونے پانچ بجے تک بہت کم ووٹ ہی پڑے تھے ۔
نوہٹہ بائز ہائی اسکول کے پولنگ اسٹیشن۱۱۴میں سہ پہر پونے پانچ بجے تک۲۳۷میں سے۴۴، دوسرے پولنگ اسٹیشن پر۶۸۶میں سے۴۰، تیسرے پولنگ اسٹیشن پر ۱۲۲۷میں سے۱۵۴اور چوتھے پولنگ بوتھ پر ۲۳۲میں سے صرف ۲۹ووٹ ہی کاسٹ ہوئے تھے ۔
شہر خاص میں سال ۲۰۱۹میں بھی ووٹنگ کی شرح نہایت کم ہی ریکارڈ ہوئی گر چہ اس بار ووٹنگ شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم مجموعی طورپر زیادہ تر لوگوں نے ووٹنگ عمل سے دوری ہی بناکے رکھی۔پائین شہر کے عید گاہ ، کاوڈارہ ، نوا کدل ، صفا کدل علاقوں میں بھی سہ پہر چاربجے تک جزوی ووٹنگ درج ہوئی ہے ۔