جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بعض عرب ممالک کے سربراہان غزہ جنگ میں اسرائیل کی فتح چاہتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-12
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

امریکی شہروں، ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن رول کے خلاف مقدمہ دائر کیا

تل ابیب//
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے 7 اکتوبر حملے میں اسرائیلی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ بعض عرب سربراہان غزہ جنگ میں اسرائیل کی فتح چاہتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے آپ کو اور باقی حکام کو 7 اکتوبر کے حوالے سے ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہوں۔
اسرائیلی اخبار حارٹز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے یوٹیوب پر ڈاکٹر فل میک گرا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا، ‘حکومت کی پہلی ذمہ داری عوام کی حفاظت کرنا ہے، ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم اپنے عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکے، ہماری حکومت نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی عوام کو غیر محفوظ چھوڑ دیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ واضح ناکامیاں تھیں اور سب سے پہلے حکومت کی ناکامی تھی، کیونکہ حکومت کی اولین ذمہ داری لوگوں کی حفاظت کرنا ہے، اور ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ عوام کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ “میں اپنے آپ کو اور باقی سب کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ یہ واقعہ کیسے پیش ہوا۔ انٹیلی جنس کی کیا ناکامی تھی اور فوجی ناکامی کیا تھی، لیکن میرے خیال میں اس وقت اہم چیز یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمیں ایک اور ناکامی نہ ہو۔
وزیر اعظم نے کہا کہ “جنگ ختم ہونے کے بعد ہمیں مکمل تحقیقات کرنی ہوں گی، یہ کیا ہوا، کیسے ہوا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب ہمارا مقصد ایک ہے فتح حاصل کرنا۔
جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “وہاں شاید ایک سویلین حکومت ہو گی جو غزہ کے ان لوگوں پر مشتمل ہوگی جو ہماری تباہی نہیں چاہتے، ممکنہ طور پر امن و استحکام کے خواہاں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی مدد سے یہ حکومت بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عرب ممالک کے بعض سربراہان بھی اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ اسرائیل حماس کو شکست دے، لیکن وہ کھل کر ایسا نہیں کہتے۔ وہ ہمیں کہتے ہیں کہ اگر آپ حماس کو تباہ نہیں کرتے تو ایرانی محور کی فتح ہوگی جس کا اگلا نشانہ ہم ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نے خواتین کی 1500 روپے کی پنشن رکوائی: کانگریس

Next Post

رفح آپریشن جاری رہا تو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ منسوخ کر سکتے: مصر کا انتباہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟
اہم ترین

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

2026-09-17
امریکی شہروں، ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن رول کے خلاف مقدمہ دائر کیا
عالمی خبریں

امریکی شہروں، ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن رول کے خلاف مقدمہ دائر کیا

2026-09-16
ملائیشیا کا سخت موقف: اسرائیل کی مدد کرنے والے کسی بھی جہاز کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں
عالمی خبریں

ملائیشیا کا سخت موقف: اسرائیل کی مدد کرنے والے کسی بھی جہاز کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں

2026-09-16
انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 128 تاحال لاپتہ ہیں
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 128 تاحال لاپتہ ہیں

2026-09-16
ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم
عالمی خبریں

ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم

2026-09-16
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مطلوب افراد کی حوالگی اہم : مشیر اطلاعات

2026-09-16
عالمی خبریں

فجی نے ایچ آئی وی کو قومی بحران قرار دے دیا

2026-09-16
نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
Next Post
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری

رفح آپریشن جاری رہا تو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ منسوخ کر سکتے: مصر کا انتباہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.