منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نکہت زرین کو ہائی ٹیک آلات ملیں گے، شرت کمل جرمنی میں ٹریننگ لیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-11
in کھیل
A A
نکہت زرین کو ہائی ٹیک آلات ملیں گے، شرت کمل جرمنی میں ٹریننگ لیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

نئی دہلی//) نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے دو بار کی عالمی چیمپئن باکسر نکہت زرین کو پیرس 2024 اولمپک کی تیاری کے لیے ہائی ٹیک آلات فراہم کرانے کی درخواست اور ٹینس کھلاڑی کو شرت کمل کو جرمنی میں ٹریننگ کومنظوری دے دی ہے۔
ان جدید ترین آلات میں لیزر یونٹ-بی ٹی ایل، اینکل ریپ گیم ریڈی، فل لیگ ریپ گیم ریڈی، ہینڈ رِسٹ ریپ گیم ریڈی اور ٹرالی بی ٹی ایل لیزر یونٹ شامل ہیں۔ ان سب میں ہائی انٹنسٹی والے لیزر ایپلی کیشنز کا استعمال کیا جاتا ہے جو آپریٹر کی ضرورت کے بغیر یکساں طورپر توانائی کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ آلات کمر کی اکڑن، پٹھوں کے درد کو کم کرنے اور چوٹ سے صحت یاب ہونے میں انتہائی موثر ہوتے ہیں۔
ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز 2023 میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد نکہت زرین نے خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں آئندہ سمر گیمز کے لیے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر لی تھی۔
ایم او سی نے شرت کمل کے جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں نیشنل ٹیبل ٹینس ٹریننگ سینٹر میں کو ان کے کوچ کرس فیفر اور سینٹر کوچ ڈینی ہیسٹر کے تحت 22 روزہ تربیت کے لیے مالی امداد کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ فنڈز ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) پہل کے تحت مختص کیے جائیں گے، جس کا مقصد ہندوستانی ایتھلیٹس کو عالمی مقابلوں، خاص طور پر اولمپکس میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہے۔
پیرس 2024 میں جانے والی ریس واکر پرینکا گوسوامی کے کوچ برینٹ ویلنس کے تحت آسٹریلیا میں ٹریننگ لینے کی تجویز کو بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ پرینکا، جو پیرس اولمپکس کے لیے کوٹہ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ تھیں، وہ کینبرا کے قریب ہائی ٹیک ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کریں گی اور آنے والے سمر گیمز کی تیاری کے لیے کچھ مقامی مقابلوں میں بھی حصہ لیں گی۔
بھونیش مینڈیرٹا کو غیر ملکی کوچ ڈینیئل ڈی اسپگنو کے تحت ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ کے لیے بھی ٹاپس سے تعاون حاصل ہوگا۔ کوچ اسپگنو دوسرے سلیکشن ٹرائلز کے دوران بھونیش کو تربیت دینے کے لیے ہندوستان میں ہوں گے۔
ایم او سی نے ردھی اور دھیرج بومادیورا کے لیے تیر اندازی کے آلات کی خریداری کے لیے مالی امداد کو بھی منظوری دے دی ہے۔ بوما دیورا واحد ہندوستانی تیر انداز ہیں جنہوں نے اب تک پیرس 2024 کا کوٹہ حاصل کیا ہے۔
ایتھلیٹ الدوز پال، پارول چودھری، ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانیکا بترا، شریجا اکولا، مانوش شاہ، سواستیکا گھوش، دیا چتلے، پایس جین اور بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت، ایچ ایس پرنائے کے لیے بھی مختلف زمروں میں مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا

Next Post

بی سی سی آئی ہیڈ کوچ کے لیے درخواست طلب کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی

بی سی سی آئی ہیڈ کوچ کے لیے درخواست طلب کرے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.