پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-07
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

تل ابیب//
اسرائیل کے 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلسل جاری بمباری کے دوران پہلی بار امریکا نے صیہونی ریاست کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دو اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو فراہم کی جانے والے گولہ بارود کی ترسیل بغیر کوئی وجہ بتائے معطل کر دی۔
اسرائیلی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا کا یہ اقدام غیر متوقع ہے اور نیتن یاہو حکومت کے لیے تشویش کا باعث بنا ہے اور بارہا روابط کے باوجود امریکا نے اب تک کوئی وضاحت نہیں دی۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں امریکا نے اسرائیل سے ضمانت مانگی تھی کہ اس گولہ بارود کی غزہ میں بین الاقوامی قانون کے مطابق استعمال کیے جانے کی یقین دہانی کرائے۔
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے مارچ میں یہ گارنٹی دی تھی کہ امریکی ہتھیاروں کا غزہ میں عالمی قوانین کے تحت استعمال کیا جائے گا اور کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
تاہم جب اس حوالے سے عالمی خبر رساں ادارے کے نمائندے نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون، امریکی وزارت خارجہ سمیت اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے رجوع کیا تو تاحال کسی نے جواب نہیں دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کی معطلی کی وجہ اسرائیل کے رفح پر فوجی حملے پر بضد رہنا ہے جب کہ امریکا سمیت عالمی قوتوں نے نیتن یاہو کو اس کارروائی سے باز رہنے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکا اور دیگر عالمی قوتوں کا مؤقف ہے کہ غزہ سے 10 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ کے لیے رفح میں مقیم ہیں اور اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ان پناہ گزینوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔
امریکا اور عالمی قوتوں کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل رفح پر حملے سے ان لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے انتظامات کرے تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ہو یا نہ ہو ہر حال میں رفح پر حملہ کریں گے۔
یہ خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملے کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے پاس پوری غزہ پٹی پر کوئی دوسری محفوظ جگہ نہیں بچے گی جہاں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ بحفاظت منتقل ہوسکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عراق کے تاریخی بازار میں خوفناک آتشزدگی

Next Post

فرانسیسی صدر کا نیتن یاھو پرحماس کےساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
میکرون کو لی پین پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے

فرانسیسی صدر کا نیتن یاھو پرحماس کےساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.