بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چوتھے مرحلے میں۲۱ فیصدامیدواروں کو مجرمانہ مقدمات کاسامنا :اے ڈی آر رپورٹ

۵۰؍ امیدواروں پر خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق مجرمانہ مقدمات درج ہیں‘۵؍امیدواروں کو عصمت دری کے الزامات کا سامنا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-05
in مقامی خبریں
A A
چوتھے مرحلے میں۲۱ فیصدامیدواروں کو مجرمانہ مقدمات کاسامنا :اے ڈی آر رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

نئی دہلی//
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں حصہ لینے والے۱۷۱۰؍ امیدواروں میں سے ۲۱ فیصد نے اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات کا اعلان کیا ہے اور ۲۴؍ امیدواروں نے صفر اثاثے ظاہر کیے ہیں۔
اے ڈی آر اور نیشنل الیکشن واچ نے ۱۳ مئی کو لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں حصہ لینے والے ۱۷۱۷؍ امیدواروں میں سے۱۷۱۰کے حلف نامے کا تجزیہ کیا۔
مجموعی طور پر۳۶۰؍امیدواروں نے اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ میں امیدواروں کے مالی پس منظر کے درمیان عدم مساوات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تلگو دیشم پارٹی کے ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت۵۷۰۰ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مجرمانہ مقدمات والے۳۶۰؍امیدواروں (۲۱فیصد) میں سے۱۷ ؍امیدواروں کو مجرم قرار دیا گیا‘۱۱ کو قتل سے متعلق مقدمات کاسامناہے‘۳۰؍ امیدواروں پر اقدام قتل کے الزامات ہیں اور۵۰؍ امیدواروں پر خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق مجرمانہ مقدمات درج ہیں، جن میں سے۵؍امیدواروں کو عصمت دری کے الزامات کا سامنا ہے۔
اے ڈی آر کے نتائج نے بڑی سیاسی جماعتوں میں مجرمانہ پس منظر رکھنے والے امیدواروں کی تقسیم پر بھی روشنی ڈالی۔ بڑی پارٹیوں میں اے آئی ایم آئی ایم کے ۳ میں سے۳؍امیدوار، شیوسینا کے۳میں سے۲‘ بی آر ایس کے۱۷ میں سے ۱۰‘ کانگریس کے ۶۱میں سے۳۵؍ امیدوار‘بی جے پی کے۷۰ میں سے۴۰؍ امیدوار، تلگودیشم کے۱۷میں سے ۹‘ بی جے ڈی کے۴میں سے ۲‘ آر جے ڈی کے۴میں سے۲‘ شیوسینا کے۴میں سے۲؍امیدوار (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے)، وائی ایس آر سی پی کے۲۵میں سے۱۳۲‘آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ۸میں سے۳؍ اور سماج وادی پارٹی کے۱۹میں سے ۷؍امیدواروں نے اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات کا اعلان کیا ہے۔
مجرمانہ انکشافات کے علاوہ، اے ڈی آر کی رپورٹ امیدواروں کے مالی پس منظر میں نمایاں تنوع کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
۱۷۱۰؍ امیدواروں میں سے کل ۴۷۶؍ امیدوار کروڑ پتی ہیں، جن کے اثاثے ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہیں، جن میں ڈاکٹر پیماسانی امیر ترین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق۲۴؍ امیدواروں نے صفر اثاثے ظاہر کیے۔
ان نتائج کے جواب میں‘ اے ڈی آر نے سیاست کے جرائم کو روکنے کے مقصد سے اصلاحات کا ایک سلسلہ تجویز کیا ہے۔ان میں سنگین جرائم کے مرتکب امیدواروں کو مستقل طور پر نااہل قرار دینا، سیاسی جماعتوں کو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت لانا اور انتخابی حلف نامے پر غلط معلومات فراہم کرنے والے امیدواروں کے لیے سخت سزائیں نافذ کرنا شامل ہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مطلع ابر آلود ‘ رک رک کر ہلکی بارشوں کا سلسلہ بھی جاری

Next Post

گرتی قیمتیں:حکومت نے پیاز کی برآمد پر سے پابندی ہٹالی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم

گرتی قیمتیں:حکومت نے پیاز کی برآمد پر سے پابندی ہٹالی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.