ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سجاد لون… ظالم یا مظلوم ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

صاحب ایک بات تو طے ہے کہ جموں کشمیر کے پانچ لوک سبھا حلقوں میں سے سب سے زیادہ دلچسپ مقابلہ بارہمولہ حلقے میں ہونے جارہا ہے… دلچسپ ہی نہیں بلکہ سخت مقابلہ ہونے جا رہا ہے… اپنے گورے گورے بانکے چھورے عمر عبداللہ کا سجاد غنی لون سے مقابلہ… ہاں پی ڈی پی کے فیاض میر اور محبوس لیڈر انجینئر رشید بھی میدان میں ہیں… لیکن صاحب اصل مقابلہ تو عمر اور لون میں ہی ہونے جا رہا ہے …اپنی انتخابی مہم کے دوران لون خود کو مظلوم اور عمر کو ظالم قرار دیتے آئے ہیں… یہ کہہ کر لون خود کو عام لوگوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں… ان عام لوگوں کے ساتھ جنہوں نے لون کے الفاظ میں مظالم سہے‘ جیل میں رہے‘ جہاں ان پر تشدد بھی ہوا ‘انہیں پی ایس اے کے تحت بندکیا گیا… اُس پی ایس اے کے تحت جو لون کے بقول عمرعبداللہ کی جماعت این سی کی دین ہے…اس لئے لون خود کو عام لوگوں کے ساتھ جوڑ کر مظلوم بننے کی کوشش کررہے ہیں… کیونکہ انہوں نے جیل بھی کاٹی اور ان پر تشدد بھی ہوا … لون ،عمرعبداللہ کے دور حکومت کے دوران ۲۰۱۰ میں ہو ئے قتل عام کی بھی بات کرتے ہیں… اور اس قتل عام کی وجہ سے بھی یہ اپنے نزدیکی مد مقابل کو ظالم قرار دے رہے ہیں… اور خود کو مظلوم…لون خود کو یہ کہہ کر کلین چٹ دے رہے ہیں کہ ان کے ہاتھ کسی کے خون سے رنگے ہو ئے نہیں ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہیں…لیکن صاحب ہم معذرت کے ساتھ پوچھنا چاہتے ہیں کہ… کہ کیا لون واقعی مظلوم ہیں… ظالم نہیں … کیا واقعی ان کے ہاتھ خون سے رنگے ہو ئے نہیں ہیں؟سجاد لون ۲۰۱۵ سے ۲۰۱۸ تک جموں کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت میں وزیر رہے… بی جے پی کے کوٹے سے انہیں وزارت مل گئی … یہ جناب کابینہ وزیر رہے اور… اور ۲۰۱۶ میں… کشمیر میں وہ ہوا جس نے ۲۰۱۰ کی یاد‘ ۲۰۱۰ کے زخموں کو نہ صرف تازہ کیا بلکہ اس سے بھی زیادہ زخم دئے …اگر۲۰۱۰ کیلئے عمر عبداللہ کو ظالم قرار دیا جا سکتا ہے تو… تو۲۰۱۶ کیلئے محبوبہ مفتی بھی ظالم ٹھہریں… اور اپنے لون صاحب اسی ظالم محبوبہ مفتی کی کابینہ میں وزیر تھے… اور ۲۰۱۶ کے قتل عام کے باوجود بھی وزیر ہی رہے… انہوں نے اُس وقت عام کشمیریوں ‘ جنہیں لون آج مظلوم کہتے ہیں…سے خود کو جوڑا نہیں … انہیں اس کی ضرورت محسوس نہیں ہو ئی… اگر ہوئی ہوتی تو… تو وزیر کی کرسی کو لات مار کر ‘ مستعفی ہو کر ان کشمیریوں کے ساتھ خود کو جوڑتے…جن کشمیریوں … مظلوم کشمیریوں کے ساتھ لون آج خود کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں… ناکام کوشش۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج

Next Post

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.