ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بی جے پی میدان چھوڑ کر نہیں بھاگی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

نہیں صاحب ہم اسے فرار نہیں کہہ سکتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں کہہ سکتے ہیں کہ…کہ بی جے پی کا کشمیر میں الیکشن نہ لڑنا ایک سوچا سمجھا فیصلہ ہے… ایسا فیصلہ جس کی کسی کو توقع نہیں تھی… حتیٰ کہ رویندر رینا کو بھی نہیں جو یہ کہتے تھکتے نہیں تھے کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر کی پانچوں نشستوں پر جیت جائیگی… یہ فیصلہ ماسٹر اسٹروک ہے … اور اس لئے ہے کہ بی جے پی کو معلوم تھا کہ ابھی کشمیر میں اس کی جڑیں اتنی مضبوط اور مستحکم نہیں ہیں کہ یہ وادی میں لوک سبھا الیکشن جیت جائیگی… اسے یہ بھی معلوم تھا کہ اگر اس نے الیکشن میں شکست کھائی تو… تو اسے۵؍اگست ۲۰۱۹کے اس کے فیصلے کیخلاف کشمیریوں کا ووٹ قرار دیا جائیگا… اس لئے اس نے پیچھے … میدان سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا… بھاگنے کا نہیں ‘ میدان سے بھاگنے کا نہیں کہ … کہ اللہ میاں کی قسم یہ بی جے پی کا ایک سوچا سمجھا فیصلہ ہے… یہ فیصلہ کہ اب وقت آگیا ہے کہ اُس سرمایہ کاری کو آزمایا جائے جو سرمایہ کاری بی جے پی کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں سے کررہی ہے… کچھ ایک سیاسی جماعتوں پر کررہی ہے… اس لئے بی جے پی نے ان سیاسی جماعتوں کو میدان میں جھونک دیا …اس سوچ کے ساتھ کہ اگر یہ جماعتیں جیت جاتی ہیں تو ان کی نشستیں بی جے پی کی جھولی میں ہی گر جائیں گی اور… اور ہار… ان جماعتوں کی ہار‘ ان جماعتوں کی ہی ہار ہو گی… بی جے پی کی نہیں… دوسرے الفاظ میں ان جماعتوں کی جیت بی جے پی کی جیت ہو گی اور… اور ہار ان جماعتوں کی ہو گی…ٹھہرئیے!ایسا مت سوچئے کہ یہ جماعتیں کمزور ہیں اور… اور کشمیر کی روایتی جماعتوں کو مقابلہ نہیں دی سکیں گی… نہیں صاحب ایسا نہیں ہے… یقینا یہ جماعتیں اتنی مضبوط نہیں ہیں… کشمیر کی روایتی جماعتوں کے مقابلے میں یہ مضبوط نہیں ہیں… لیکن… لیکن صاحب ان جماعتوں میں کشمیر کے کچھ بڑے چہرے موجود ہیں… جن میں اپنی پارٹی پر نہیں بلکہ اپنے نام پر ووٹ حاصل کرنے کی خداداد صلاحیتیں موجود ہیں اور… اور ماضی میں انہوں نے ان صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا ہے …اس لئے صاحب جموں میں بی جے پی یا کانگریس ‘دو میں سے کوئی ایک جماعت الیکشن جیت جائیگی… وہاں کے نتائج کم و بیش متوقع ہیں… لیکن کشمیر میںایسا سوچئے بھی مت کہ… کہ یہاں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا… اللہ میاں کی قسم تینوں نشستوں کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا ہے… بالکل بھی نہیں کہہ سکتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین کیلئے جاسوسی کا الزام

Next Post

لالچوک میں این سی اور ڈی پی اے پی کارکنان آمنے سامنے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد

لالچوک میں این سی اور ڈی پی اے پی کارکنان آمنے سامنے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.