پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مودی کی شکایت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-23
in قومی خبریں
A A
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// کانگریس نے پیر کو الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کی شکایت کی اور ان پر ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔
کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے آج یہاں الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور 17 شکایات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔ وفد میں مسٹرگردیپ سنگھ سپل اور محترمہ سپریا سری نیت شامل تھے ۔
ملاقات کے بعد مسٹر سنگھوی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو 17 شکایات کا میمورنڈم پیش کیا گیا اور ان پر مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے خصوصی طور پر پانچ سے چھ شکایات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) بیٹی محترمہ انجلی برلا کا بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم چلانے ، سورت لوک سبھا حلقہ میں کانگریس امیدوار کی نامزدگی منسوخ کرنے اور منی پور میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے دوران تشدد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے "چیف ایگزیکٹو” ایک کمیونٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا بیان سنگین اور قابل اعتراض ہے , اسے واپس لیا جاناچاہئے اور وضاحت جاری کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی کہ اس بیان پر قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ملک کے وزیر اعظم نے راجستھان میں ایک کمیونٹی کے بارے میں "بھدا” بیان دیا وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ الیکشن کمیشن کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے ۔ اس بیان سے ملک کے آئین، وزیر اعظم کے عہدے اور الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال کھڑاہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گجرات سمیت کئی ریاستوں میں تصویریں لگائی ہیں، جو صرف مذہب پر مبنی ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کرناٹک کے اس علاقے میں مہم چلائیں گے ، جہاں انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے لیے کمیشن سے اجازت طلب کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بنا سکی، شاہد آفریدی

Next Post

ای ڈی انسولین فراہم کرنے کے سلسلے میں عدالت کو گمراہ کر رہی ہے : آپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

ای ڈی انسولین فراہم کرنے کے سلسلے میں عدالت کو گمراہ کر رہی ہے : آپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.