جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مجھے اپنی صلاحیتوں پر یقین تھا: مرینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-23
in کھیل
A A
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

نئی دہلی// ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے 33 رکنی کور گروپ میں جگہ بنانے والی میزورم کی نوجوان مڈفیلڈر مرینا لالرامناگھاکی نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔
اپنی سلیکشن کے حوالے سے مرینا نے کہا کہ جب مجھے کور گروپ میں اپنے انتخاب کی خبر ملی تو میں خوشی سے لبریز ہو گئی۔ یہ میرے لیے ایک خواب پورا ہونے والا لمحہ تھا اور میری آنکھوں میں آنسو تھے۔ مجھے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں پر یقین تھا اور کامیاب ٹیسٹوں نے میرے یقین کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہاکہ "میرا حتمی مقصد 2026 خواتین کے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ اور 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالنا ہے۔ تاہم، فی الحال میری توجہ ہندوستانی ٹیم اسکواڈ میں جگہ بنانے پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں اپنا بہترین دینے اور اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔
مرینا کا ہاکی میں سفر 10 سال کی عمر میں اپنے اسکول کے دنوں سے شروع ہوا تھا۔ اس کی صلاحیتوں کو جلد ہی پہچانا گیا، جس کی وجہ سے میزورم کے تھینزوال میں ایس اے آئی خواتین کی ہاکی اکیڈمی میں اس کا انتخاب ہوا۔ وہ لالریمسیامی کو اپنی تحریک کا سہرا دیتی ہیں اور ہندوستانی ٹیم کی مڈفیلڈر سشیلا چانو کو اپنا رول ماڈل مانتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ "لالریمسیامی، جن کا میزورم کا سفر میرے دل کی گہرائیوں سے میل کھاتی ہے۔ اس نے مجھے ہاکی میں کیریئر بنانے کی ترغیب دی، ان کی انتھک لگن اور نمایاں کامیابیوں نے میرے اندر اعتماد پیدا کرتے ہوئے ایک رہنما کا کام کیا۔ لگن اور محنت سے خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں نے ہمیشہ ہندوستانی ٹیم کی مڈفیلڈر سشیلا چانو کو رول ماڈل کے طور پر دیکھا ہے۔ اس کی غیر معمولی مہارت، صلاحیتوں اور کھیل سے وابستگی نے مجھ پر دیرپا تاثر چھوڑا ہے۔ میں میدان میں اس کی کامیابی کی تقلید کرنے اور ہندوستانی ہاکی کی میراث میں حصہ ڈالنے کی خواہش رکھتی ہوں۔
22 سالہ ہاکی میزورم کی مڈفیلڈر نے پونے میں 14ویں ہاکی انڈیا سینئر ویمنز نیشنل چیمپئن شپ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کیے اور اس طرح میدان میں اپنی چستی اور اسٹریٹجک کھیل کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ وہ فی الحال بنگلورو میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) میں تربیت حاصل کررہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ کے میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند

Next Post

ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بنا سکی، شاہد آفریدی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post

ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بنا سکی، شاہد آفریدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.