جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-21
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ ‘‘آج ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کا انتخاب ہے ۔ ایک طرف کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کا انڈیا گروپ ہے جو ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے میں مصروف ہے تو دوسری طرف آر ایس ایس-بی جے پی کا نظریہ ہے جو آئین اور جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ، اس لیے بی جے پی جو 400 سیٹیں جیتنے کی بات کرتی ہے ، صرف 150 سیٹوں پر رہ جائے گی۔
کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ آج ہندوستان میں 22 ایسے لوگ ہیں جن کے پاس 70 کروڑ ہندوستانیوں جتنی دولت ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی عوام کی توجہ ہٹا رہے ہیں اور ملک کی ساری دولت امبانی-اڈانی کو دے رہے ہیں۔ انڈیا گروپ غریبوں کو اتنی ہی رقم دینے جا رہا ہے جتنا مسٹر مودی نے ارب پتیوں کو دیا تھا۔ اگر انڈیا گروپ کی حکومت بنتی ہے تو ہر غریب خاندان کی ایک خاتون کو ہر ماہ ساڑھے آٹھ ہزار روپے دیے جائیں گے ۔
بے روزگاری پر بحث کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہاکہ "آج نوجوان بے روزگار ہیں اور مسٹر مودی نے ہندوستان کو بے روزگاری کا مرکز بنا دیا ہے ۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے روزگار پیدا کرنے والے کاروبار کو تباہ کر دیا، جس کی وجہ سے آج ہندوستان میں روزگار پیدا نہیں ہو رہا۔ کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو نوجوانوں کو اپرنٹس شپ کا حق دیا جائے گا جس میں نوجوانوں کو تربیت ملے گی اور ہر سال ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔ مرکز میں 30 لاکھ خالی سرکاری اسامیاں پُر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پیپر لیک کو روکنے کے لیے بھی قانون بنایا جائے گا اور اگنی ویر یوجنا کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ

Next Post

کانگریس کے لیے ووٹ بینک کی حفاظت خواتین کی حفاظت سے پہلے ہے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post

کانگریس کے لیے ووٹ بینک کی حفاظت خواتین کی حفاظت سے پہلے ہے : بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.