جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-21
in کھیل
A A
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

لاہور: مصباح الحق نے بابر اعظم کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیدیا۔
مصباح الحق نے کہا کہ کپتانی وقت کے ساتھ آتی ہے،جہاں بہت سے اچھے فیصلے ہوتے وہیں کئی غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں، بابر اعظم کیلیے بہتر ہوگا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں، اسٹار بیٹر آگے بڑھ کر رول ماڈل بنیں، اپنی فٹنس اور پرفارمنس سے قیادت کا حق ادا کریں، ان کے فیصلوں سے پاکستانی ٹیم کو آگے بڑھنا ہے، کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے، کپتان کو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی ہوئی،کئی چیزیں بدلی ہیں تو اب آگے بڑھنا ہوگا، میری خواہش ہے کہ پاکستان ٹی20ورلڈکپ تک ایک اچھا کمبی نیشن بناکر میدان میں اترے۔ بابر اعظم کوخود پرفارم کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں سے اچھی پرفارمنس بھی لینا ہوگی۔
سابق کپتان نے کہا کہ کاکول اکیڈمی میں کیمپ سے فٹنس کا معیار بڑھے گا، ماضی میں ہم یویو ٹیسٹ لیتے رہے جس کا فائدہ ہوا، لوگ ویراٹ کوہلی کی اس لیے مثال دیتے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کے ساتھ فٹنس میں بھی رول ماڈل ہیں، ہمارے کرکٹرز کیلیے بھی ضروری ہے کہ وہ فٹنس کلچر کے عادی ہوں، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود اس پر توجہ دیں، پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان ایسے کھلاڑی ہیں جو فٹنس میں نمایاں رہے، انھیں کوہلی جیسی فٹنس لانا ہوگی۔
مصباح الحق نے کہا کہ ماضی میں بہت کچھ ہوا،محمد عامر کو اب سب بھول کر آگے بڑھنا چاہیے،عماد وسیم کی واپسی سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھونی کو اپنا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے: لارا

Next Post

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.