بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-20
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی ترقی، سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹس کی ایک سیریز میں اروناچل پردیش کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا "اروناچل پردیش آج اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے ۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسی حکومت کو منتخب کریں جو ریاست کی ترقی کو تیز کرے اور ملک کے اتحاد اور خودمختاری کو یقینی بنائے ۔
انہوں نے سکم کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسی پارٹی کو ووٹ دیں جو ریاست کو معاشی طور پر مضبوط بنائے اور لوگوں کے مسائل حل کرے ۔
وزیر داخلہ نے کہا ”لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے ساتھ ساتھ آج سکم میں اسمبلی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسی حکومت کے لئے ووٹ دیں جو ریاست کو معاشی طور پر مضبوط کرنے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بہتر سماجی اور جسمانی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے پرعزم ہو۔
مسٹر شاہ نے میزورم، میگھالیہ، منی پور اور ناگالینڈ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر آئیں اور ایسی حکومت بنانے کے لئے ووٹ دیں جو ریاست کے امن کے لیے پرعزم ہو۔
انہوں نے کہا "جب کہ میزورم، میگھالیہ، منی پور اور ناگالینڈ آج لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈال رہے ہیں، میں ان ریاستوں کی بہنوں اور بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور شمال مشرق کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حمایت کریں ۔ انسانی وسائل کی ترقی اور امن کے لیے پرعزم حکومت کو ووٹ دینے کی لوگوں سے اپیل کریں ۔
ایک دیگر پوسٹ میں مسٹر شاہ نے کہا "لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ میں ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسی حکومت کے لئے ووٹ دیں جو سیاحت کی صلاحیت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سیکورٹی کو بڑھا کر مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہو۔
خیال رہے کہ 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ صبح شروع ہوئی۔ اس مرحلے میں 1625 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بند ہوگا اور ان کی قسمت 4 جون کو کھلے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے : آپ

Next Post

ڈوڈہ ۱۰۲سالہ خاتون اور۹۶سالہ شہری اور دولہا دلن نے ووٹ ڈالے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا

2026-09-16
دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ
قومی خبریں

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

2026-09-16
قومی خبریں

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

2026-09-16
قومی خبریں

مسافروں پر زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی پاداش ریپیڈو پر 10 لاکھ کا جرمانہ

2026-09-16
قومی خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو اسپیشل کیمپین 6 کے ویب پورٹل کا کریں گے افتتاح

2026-09-16
قومی خبریں

ریلوے بورڈ کی ہدایت: تمام ہیلتھ یونٹس میں پینل میں شامل اسپتالوں کی فہرست آویزاں کی جائے گی

2026-09-16
Next Post
ڈوڈہ ۱۰۲سالہ خاتون اور۹۶سالہ شہری اور دولہا دلن نے ووٹ ڈالے

ڈوڈہ ۱۰۲سالہ خاتون اور۹۶سالہ شہری اور دولہا دلن نے ووٹ ڈالے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.