جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان

بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے :محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-19
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں دوران شب کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلمرگ میں۲ء۰ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں۴ء۰ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوا کی ایک او لہر وادی میں داخل ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ۱۸؍ اپریل کی شام سے۱۹؍ اپریل کی رات تک وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۲۰؍اپریل کو بھی کچھ مقامات پر ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۲۵؍ اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۲۶؍اور۲۷؍اپریل کو بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ۱۷؍ اپریل اور۲۱؍ اپریل کے بعد کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز چلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں میں ۱۹؍اپریل کو زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے جبکہ کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کچھ مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کے بھی امکانات ہیں۔
دریں اثنا وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۷ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۹ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتی الٹنے کا سانحہ:تیسرے دن بھی لاپتہ افراد کی تلاش کا کامجاری

Next Post

سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بحال۔ درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post

سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بحال۔ درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.