سرینگر//
سرینگر کے گنڈ بل علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے تین افراد کی تلاش کے لئے جمعرات کو تیسرے دن بھی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔
بتادیں کہ گنڈبل علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹوں سمیت ۶؍ افراد کی موقت واقع ہوئی جبکہ تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، ریور پولیس و دیگر ایجنسیوں سمیت ۱۴ٹیمیں وسیع پیمانے پر آپریشن چلا رہی ہیں۔انہوں نیکہا کہ یہ آپریشن رات کو بھی جاری رہا اور جمعرات کی صبح سے دوبارہ شروع ہوا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے گذشتہ روز کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ماہر غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ پولیس تھاںوں کو دریائے جہلم پر نظر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ٍ
جموں وکشمیر حکومت نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو ایکس گریشیا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو۵لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو ۵۰ ہزار رویے امداد فراہم کرے گی۔