ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

چھوٹے حملے کا بھی اسرائیل کو جواب بڑا دیا جائے گا : ایران

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-19
in قومی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

تہران//
اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے حملوں کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ جواب کب اور کیسے دیا جائے گا۔ غزہ کی جنگ کے باعث کئی ماہ سے جاری بدامنی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کا خطہ مزید کشیدگی کی طرف بڑھتا جا رہا ہے۔
اسرائیل کے قریبی اتحادی ممالک بشمول امریکہ اور برطانیہ، جنہوں نے ایرانی حملے کو پسپا کرنے میں اسرائیل کی مدد کی تھی، کسی بھی کشیدگی کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سالانہ فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملے کے پیش نظر اس مرتبہ سالانہ پریڈ کو ایک بیرک میں منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ خلاف معمول اس کو لائیو نشر بھی نہیں کیا گیا۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر اختتام ہفتہ پر کیا گیا حملہ محدود تھا اور یہ کہ اگر ایران اس سے بڑا حملہ کرنا چاہے، تو ’’صیہونی حکومت کا کچھ بھی نہیں بچے گا۔‘‘
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اور جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک دونوں نے ہی کل بدھ 17 اپریل کو اسرائیل کے اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان دونوں یورپی ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لے۔
کیمرون نے کہا، ’’یہ واضح ہے کہ اسرائیلی ایران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر رہا ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل سمجھداری سے ایسا جواب دے گا، جس سے تنازعہ جتنا ممکن ہو، کم ہو سکے۔ کیمرون نے مزید کہا کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت اور حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا، ’’جرمنی اسرائیل کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کو کہا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل پہلے ہی ایرانی حملے کو ناکام بناتے ہوئے اپنی دفاعی فتح کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

Next Post

دوسری جنگِ عظیم کے دوران میرے چچا کو ’آدم خور‘ کھا گئے تھے: جوبائیڈن کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

دوسری جنگِ عظیم کے دوران میرے چچا کو ’آدم خور‘ کھا گئے تھے: جوبائیڈن کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.