اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بابا رام دیو، بال کرشن کو معافی نامہ شائع کرنے کا ایک ہفتہ کا موقع ملا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-17
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے مختلف بیماریوں کے علاج سے متعلق پتنجلی آیوروید کے ‘گمراہ کن’ اشتہارات اور ایلوپیتھک کے ‘خلاف’ بیان دینے سے متعلق توہین عدالت کے معاملے میں بابا رام دیو اور بال کرشن کو ایک ہفتے کے اندر اشتہارات کے ذریعے معافی نامہ شائع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے یوگا گرو بابا رام دیو اور ان کے شاگرد بال کرشن کی عدالت میں حاضر ہوکر معافی مانگنے پر ان کی درخواست پر غور کرتے ہوئے دونوں سے اشہارات کے ذریعے معافی نامہ شائع کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے لئے عدالت نے انہیں ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ ہم نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آپ کی معافی قبول کی جائے یا نہیں۔
بنچ نے کہا کہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر اس درخواست پر اگلی سماعت 23 اپریل کو ہوگی۔
سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بال کرشنا کو اگلی سماعت کے دن بھی ذاتی طور پر عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے ۔
بابا رام دیو اور بال کرشن ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے اور معافی مانگی۔ پیشی کے دوران بابا رام دیو نے کہا ‘‘ہمارا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں تھا۔ پہلی بار ہم نے آیوروید سے متعلق 5000 سے زیادہ ریسرچ اور ثبوت پر مبنی دوا بنانے کی سب سے بڑی کوشش کی ہے ۔
اس پر بنچ نے رام دیو سے سوال کیا کہ اگر آپ کی آیورویدک دوائیں اتنی کارآمد ہیں تو آپ کو ان کے لیے متعلقہ محکمہ سے منظوری لینی چاہیے تھی، آپ کو ایلوپیتھک ادویات کی مذمت کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ یہ ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ تھا۔”
اس کے بعد رام دیو اور آچاریہ بال کرشن نے معافی مانگی اور پھر کہا کہ ہم آئندہ اس کا خیال رکھیں گے ۔ رام دیو نے کہا کہ میں آج سے کوئی بھی بیان دیتے وقت محتاط رہوں گا۔
عدالت عظمیٰ نے دونوں کی پیشی کا نوٹس لیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کے اندر اشتہار کے ذریعے معافی نامہ شائع کرنے کا موقع دیا، تاکہ معلوم ہوسکے کہ اپنی غلطی پر انہیں واقعی پچھتاوا ہے یا نہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افسران کو نئے آئیڈیاز اور ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکردگی میں اضافہ کرنا چاہیے : صدر جمہوریہ

Next Post

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.