منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بی جے پی کا کشمیر میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in تازہ تریں
A A
بی جے پی کا کشمیر میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/16اپریل

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کو وادی میں کنول(بی جے پی کا نشان) کھلتا دیکھنے کی جلدی نہیں ہے ۔ انہوں نے کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی جیسی پارٹیوں کو ووٹ نہ دیں۔ شاہ نے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر فرضی انکاو¿نٹر کرنے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوقیں دینے کا بھی الزام لگایا۔

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں کے پالورا علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ بی جے پی کو وادی میں کنول کھلتا دیکھنے کی جلدی نہیں ہے کیونکہ پارٹی دل جیتنے کے عمل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کو فتح نہیں کریں گے جیسا کہ ہمارے مخالفین پیش کر رہے ہیں۔ہم کشمیر کا ہر دل جیتنا چاہتے ہیں۔

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ یہ پارٹیاں دہشت گردی کو فروغ دینے اور نوجوان لڑکوں کے ہاتھوں میں بندوقیں دینے کی ذمہ دار ہیں۔ان کاکہنا تھا” میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ سب سے زیادہ جعلی انکاو¿نٹر کس کے دور میں ہوئے؟ کیا اس وقت ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی حکومت نہیں تھی“؟

وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات سپریم کورٹ کے ذریعہ اعلان کردہ تاریخوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ستمبر ۲۰۲۴ تک ہوں گے۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی پر طنز کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ کہیں گی کہ اگر دفعہ 370 کو منسوخ کیا جاتا ہے تو کوئی بھی ترنگا نہیں اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج دفعہ 370 کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا گیا ہے اور پھر بھی ترنگا وقار اور وقار کے ساتھ بلند پرواز کر رہا ہے۔

شاہ نے کہا کہ آج ڈاکٹر شیما پرساد مکھرجی کا ایک وی ودھان، ایک پردھان، ایک نشان کا خواب پورا ہوا ہے۔ شاہ نے کہا کہ آج دہشت گردی اپنی موت کے دہانے پر ہے، پتھراو¿، بند کی کال اور سڑکوں پر احتجاج ایک تاریخ ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ان نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ سونپ دئے ہےں جو پہلے پتھر تھامے ہوئے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے فلور پر کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گجروں اور بکروالوں کا حصہ کاٹے بغیر پہاڑیوں کو مناسب ریزرویشن دیا جائے گا۔ ”ہم نے گجر، بکروال، پہاڑی، والمیکی اور او بی سی سبھی کو مناسب ریزرویشن دیا۔ ہم نے خواتین کو بھی ریزرویشن دیا“۔

شاہ نے کہا کہ بی جے پی اس بات کو یقینی بنانے پر غور کر رہی ہے کہ جموں کا ہر سرحدی گاو¿ں جموں شہر کی طرح نظر آئے۔ آج جموں ترقی کر رہا ہے۔ یہ پہلا جموں تھا، جہاں ای بسیں چلنا شروع ہوئیں۔ آج اے آئی ایم ایس، آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی جموں و کشمیر میں ہیں اور ملک بھر سے طلباءیہاں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سچیت گڑھ بارڈر کو واہگہ بارڈر کی طرح تبدیل کرنے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔ آخر میں وزیر داخلہ نے نعرہ لگایا”جس کشمیر کے لیے مکھرجی نے دیا بلیدان، وہ کشمیر ہمارا ہے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جہلم میں کشتی ڈوب جانے سے ۶ہلاک‘ متعدد لاپتہ‘تین کا علاج جاری

Next Post

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

2025-06-29
Next Post
مسلسل پانچویں بار چلہ کلان کی خشک موسم کے بیچ آمد ہوگی:محکمہ موسمیات

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.