بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند کی پیروی سے 96 سالہ شخص کی پیرول میں سپریم کورٹ نے دسویں مرتبہ توسیع کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//گذشتہ 30 سالوں سے جیل میں بند عمر قید کی سزا کاٹ رہے ایک 96 سالہ ضعیف المعر شخص کو آج ایک بار پھر سپریم کورٹ نے عبوری راحت دیتے ہوئے ایک ماہ کی پیرول میں توسیع کردی، عدالت نے عرض گذار ڈاکٹر حبیب احمد خان(رائے بریلی، اتر پردیش) کی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ کی پیرول دی۔ گذشتہ تین سالوں میں یہ دسواں موقع ہے جب ڈاکٹر حبیب کی پیرول میں سپریم کورٹنے توسیع کی ہے ۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت اور انسانی بنیادوں پر ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کی عرضداشت 5 مارچ 2021 کو سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر آج دو رکنی بینچ کے جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھویا ن کے روبرو سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ عرض گذار کو اس کی عمر اور خراب صحت کے مدنظر مستقل پیرول پر رہا کرنا چاہئے کیو نکہ میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق عرض گذارش چلنے پھرنے ، سننے ، سمجھنے ، دیکھنے اور یاد رکھنے سے قاصر ہے ۔ڈاکٹر حبیب کی مسلسل دیکھ بھال کرنا پڑتی ہے نیز دو آدمیوں کے سہار ے سے انہیں اٹھایا بیٹھایا جاتا ہے ۔
سینئر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عرض گذار ابھی جیل واپس جانے کی حالت میں بالکل بھی نہیں ہے ، جیل حکام نے خود اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عرض گذار کو مسلسل طبی نگرانی کی ضرورت ہے لہذا عرض گذار کو مستقل پیرول پر رہا کیا جائے ۔
ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کی درخواست کی ایڈیشنل سالیسٹر جنر ل آف انڈیا نے سخت لفظوں میں مخالفت کی اور کہا کہ عرض گذار کو ٹاڈا کے تحت عمر قید کی سزا ہوئی لہذا وہ کسی بھی راحت کے مستحق نہیں ہے نیز قانوناً مستقل پیرول پر رہائی کے وہ مجاز بھی نہیں ہیں۔سینئر ایڈوکیٹ وکرم جیت بنرجی نے کہا کہ عرض گذار کو اگر مستقل پیرول پر رہا کیا گیا تو دیگر قیدی بھی عدالت سے رجو ع ہونگے ۔
جسٹس ابھے اوکا نے کہا کہ عرض گذار جس حالت میں ہے اسے جیل میں رکھ کر اسٹیٹ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔آئین ہند کے آرٹیکل 21 کے تحت عرض گذار کو مستقل پیرول پر رہا کیا جاسکتا ہے ۔جسٹس اوکا نے سینئر ایڈوکیٹ وکرم جیت بنرجی اور سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال کو حکم دیا کہ وہ معاملے کی اگلی سماعت یعنی کے 15 مئی تک عدالت میں تحریر ی بحث داخل کریں۔
دوران سماعت عدالت نے بالخصوص جسٹس اوکا نے کہا کہ وہ عرض گذار کو مستقل پیرول پرر ہا کرسکتے ہیں لیکن وہ مرکزی حکومت کے دلائل کی سماعت کے بعد ہی کوئی فیصلہ صادر کریں گے ۔اس سے قبل کی سماعت پر بھی عدالت نے عرض گذار کو مستقل پیرول پر رہا کرنے کا اشارہ دیا تھا لیکن مرکزی حکومت کی شدیدمخالفت کے بعد مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر حبیب خان کو جئے پور ٹاڈا عدالت نے تا حیات عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کی سپریم کورٹ نے بھی تصدیق کی تھی۔سپریم کورٹ سے عمر قید کی سزا کنفرم ہوجانے کے بعد ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کی درخواست داخل کی گئی جس پر 2021 سے وقفے وقفے سے سماعت ہوتے رہی ہے ۔ ایک ماہ قبل سپریم کورٹ آف انڈیا نے ڈاکٹر حبیب کی طبی جانچ میڈیکل بورڈ سے کرائے جانے کا حکم دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر حبیب کا طبی معائنہ کرنے بعد اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے ، میڈیکل رپورٹ کا مطالعہ کرنے بعد ہی جسٹس ابھے اوکا نے زبانی تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے شخص کو جیل میں رکھ کر حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہے جو بستر مرگ پر پڑا ہوا ہے ۔
ڈاکٹرحبیب خان نے مستقل پیرول پر رہائی کی عرضداشت پر ابتک سپریم کورٹ میں 27 مرتبہ سماعت ہوچکی ہے ۔
آج دوران سماعت سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ چاند قریشی، ایڈوکیٹ مجاہدعارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد، ایڈوکیٹ پنکج تیواری و دیگر موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھنکھر نے اقتصادی قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا

Next Post

کیجریوال جیل میں وزرا کے ساتھ کام کا جائزہ لیں گے : ڈاکٹر سندیپ پاٹھک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

کیجریوال جیل میں وزرا کے ساتھ کام کا جائزہ لیں گے : ڈاکٹر سندیپ پاٹھک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.