خارکیف//
یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔یوکرینی فوج کے مطابق فضائی دفاع نے 32 روسی ڈرونز میں سے 28 مار گرائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متعدد عمارتوں اور اپارٹمنٹس پر ڈرون حملے کیے گئے، روسی سرحد کے قریب ترین اور بڑے شہر خارکیف پر حالیہ ہفتوں کے دوران حملوں میں شدت آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے آئندہ بھی خارکیف شہر پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔