ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دلچسپ کوارٹر فائنل میچ میں پی وی سندھو کو شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-31
in کھیل
A A
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

میڈرڈ//ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 کے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی وی سندھو کو جمعہ کو ایک گھنٹہ 17 منٹ تک جاری رہنے والے خواتین کے سنگلز مقابلے میں تھائی لینڈ کی سوپانیدا کیتھونگ کے خلاف 26-24، 17-21، 20-22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اور تھائی لینڈ کے شٹلر کے درمیان شروع سے ہی سخت مقابلہ ہوا اور بیچ بیچ میں دونوں کھلاڑی ایک دوسرے پر حاوی دکھائی دیں لیکن سندھو نے پہلا گیم 26-24 سے جیت لیا۔
دوسرے گیم میں ایک بار پھر ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ دیکھنے کو ملا۔ لیکن کیتھونگ نے جلد ہی واپسی کی اور 19-17 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد انہوں نے بیک ٹو بیک پوائنٹس حاصل کرتےہوئے دوسرے گیم کو 21-17 سے جیت لیا۔
اس کے بعد ہونے والے فیصلہ کن میچ میں پراعتماد سندھو نے اپنا تسلط برقرار رکھا اور 7-3 کی یک طرفہ برتری حاصل کر لی، لیکن میچ اس وقت مزید دلچسپ ہو گیا جب تھائی لینڈ کی شٹلر نے واپسی کی اور سندھو کے خلاف 15-13 کی برتری حاصل کر لی۔ اس دوران سندھو نے کچھ پوائنٹس حاصل کرکے واپسی کی کوشش کی لیکن آخر میں سوپانیدا نے 22-20 سے میچ جیت لیا۔
اس کے علاوہ مکسڈ ڈبلز زمرے میں سمیت ریڈی اور این سکی ریڈی کی جوڑی نے ریحان نوفل اور لیزا آیو کی انڈونیشیا کی جوڑی کو 14-21، 21-11، 21-17 سے شکست دے کر مقابلہ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی مکسڈ ڈبلز جوڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
وہیں ہندوستانی خواتین کے ڈبلز میں تنیشا کرسٹو اور اشونی پونپا کی جوڑی کو چینی تائپے کی جوڑی کے خلاف 21-13، 21-19 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپتان کی تبدیلی؛ سلیکشن بھی شاہین کو ہٹانے کے معاملے پر بٹ گئی

Next Post

عوام کو قرضوں میں ڈبو کر حکومت ملک کا کوئی بھلا نہیں کر رہی: پرینکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا

عوام کو قرضوں میں ڈبو کر حکومت ملک کا کوئی بھلا نہیں کر رہی: پرینکا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.