جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پارٹی قیادت کے نوٹس کے بعد دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی سے متعلق نازیبا تبصرے پر معافی مانگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-28
in قومی خبریں
A A
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

کلکتہ//وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے خلاف نازیبا تبصرے کے بعد بی جے پی کی مرکزی قیادت نے سابق ریاستی صدر اور بردوان ۔درگا پور سے بی جے پی کے امیدوار دلیپ گھوش کو اپنے بیان پر معافی مانگنے کی ہدایت دی ہے ۔پارٹی قیادت کے نوٹس اور ہدایت کے بعددلیپ گھوش نے معافی مانگ لی ہے ۔
اتوار کو اپنی امیدواری کے اعلان کے بعددلیپ گھوش نے عوامی رابطہ مہم شروع کردیا ۔اپنے حریف اور ترنمول کانگریس کے امیدوار کیرتی آزاد کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہری ہیں ، میں ان کی بحیثیت کرکٹر عزت کرتا ہوں مگر سیاست میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار، یوپی سے دیدی گوا گئی اور کہا کہ وہ گوا کی لڑکی ہے ۔تری پورہ میں جاتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ میں تری پورہ کی بیٹی ہوں۔گوا جاتی ہیں تو گوا کی بیٹی خود کو کہتی ہے ۔اس کے فوراً بعدانہوں نے ممتابنرجی کے والد سے متعلق متنازع تبصرہ کیا۔
ترنمول کانگریس نے دلیپ کے بیان کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ۔اس کے بعد منگل کی رات دلیپ گھوش کو مرکزی قیادت نے خط بھیج کر کہا کہ دلیپ گھوش آپ کی آج کی تقریر غیر اخلاقی اور غیر پارلیمانی ہے ۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی کے بھی خلاف ہے ۔ پارٹی اس بیان کی مذمت کرتی ہے ۔ براہ کرم اپنے طرز عمل کی جلد از جلد وضاحت کریں۔
اس کے بعد ہی دلیپ گھوش جنہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کرنے کو تیار ہیں نے بدھ کی صبح عوامی طور پر معافی مانگ لی۔ ریاستی بی جے پی لیڈروں کا خیال ہے کہ انتخابات سے عین قبل بی جے پی خواتین سے متعلق کسی بھی تنازع کا شکار نہیں ہونا چاہتی ہے ۔اس لئے دلیپ گھوش کو فوری وضاحت مانگی گئی ہے ۔دوسری بات یہ کہ مرکزی قیادت نے پارٹی کے امیج کو بچانے کی کوشش کی ہے ۔ دلیپ کی حمایت کیے بغیر وضاحت کی گئی ہے کہ کسی خاتون وزیر اعلیٰ یا لیڈر کے بارے میں اس طرح کے تبصرے کرنا مناسب نہیں ہے ۔ پارٹی خواتین کا احترام کرتی ہے ۔ یہ پیغام بنگال کے ووٹروں تک پہنچانے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران دیدی کو لے کر بی جے پی لیڈران بشمول وزیر اعظم مودی کے سخت بیانات کا ترنمول کانگریس کو فائدہ ملا تھا۰
وزیر اعظم نریندر مودی نے خود واضح کر دیا ہے کہ بی جے پی اس انتخابی مہم میں افراد پر حملہ نہیں کرے گی۔ ریاست میں پہلے سے منعقد ہونے والی ان کی چار عوامی میٹنگوں میں وزیر اعظم مودی نے کسی پر بھی ذاتی حملہ نہیں کیا۔صرف ابھیشیک بنرجی سے متعلق ایک تبصرہ کیا تھا۔2021 کی نیل باڑی میں انتخابی مہم کے دوران مودی نے بار بار ‘او دیدی، اودیدی کہہ کرممتا بنرجی کی تنقید کی تھی۔
بدھ کی صبح دلیپ گھوش نے بردوان ٹاؤن ہال کے احاطے میں چائے کیلئے روکے اوروہاں موجود کئی خواتین سے پوچھاکہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں خواتین مخالف ہوں؟۔ اور یہ بھی بتایا کہ اس نے یہ تبصرہ کیوں کیا۔ دلیپ گھوش نے کہا کہ ‘‘یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ۔ میں کیا لکھوں گا، صرف وہی جانیں گے جنہیں میں جانتا ہوں۔’’ دلیپ نے کہاکہ ‘‘دلیپ گھوش کو کنارہ نہیں کیا جا سکتا۔ مرکزی قیادت ایسا کیوں چاہے گی؟ میں نے ٹیم کو بہت کچھ دیا۔ مزید دوں گا۔ میں یہ سیٹ بہت سے ووٹوں سے جیت کر مودی جی کو دوں گا۔ اور یہ ہماری جماعت کی روایت ہے ۔ غلطی ہو جائے تو بڑے بچوں کو ڈانٹ سکتے ہیں۔ اس میں کوئی وقار نہیں۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ ‘‘میں ہر وقت چوکنا رہتا ہوں۔ لیکن میرا ایک سوال ہے ۔ ترنمول کانگریس نے میری پارٹی کے سپریم لیڈر سے معافی مانگی، دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کے صدرکی توہین کی گئی، وزیر اعظم مودی سے متعلق نازیبا تبصرہ کیا گیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ کی ظاہری شکل تبصرہ کیا گیا ۔کیا اس پر معافی مانگی گئی ۔دلیپ گھو ش نے کہا کہ جب سیاست کی بات آتی ہے تو مرد اور عورت کو تقسیم کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے تحقیق وترقی کے میدان میں سی- ڈاٹ ریسرچ کمیونٹی کی کوششوں کی ستائش کی

Next Post

امریکا میں دودھ دینے والی گائیں برڈ فلو کا شکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکا میں دودھ دینے والی گائیں برڈ فلو کا شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.