سرینگر//
حکومت نے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے شعبہ آرتھوپیڈکس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق عبداللہ کو جموں و کشمیر میں کہیں بھی پرائیویٹ پریکٹس بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی، جموں و کشمیر کے اسٹینڈرڈ ٹریٹمنٹ گائیڈ لائنز (ایس ٹی جی) اور دیگر مستقل ہدایات کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اسٹیٹ اینٹی فراڈ یونٹ (ایس اے ایف یو) کے نتائج کی بنیاد پر محکمہ ایچ اینڈ ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے حکم دیا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے شعبہ آرتھوپیڈکس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق عبداللہ فوری طور پر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کسی بھی پرائیویٹ پریکٹس میں ملوث نہیں ہوں گے۔