اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر کے تاریخی امر سنگھ کالج میں سفیدے کے درخت کاٹنے پر لوگوں میں ناراضگی

’جس شخص نے یہ فیصلہ لیا ہے وہ ایک تعلیمی ادارے کے ساتھ وابستہ رہنے کیلئے کسی بھی صورت میں موزوں نہیں ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-23
in اہم ترین
A A
سرینگر کے تاریخی امر سنگھ کالج میں سفیدے کے درخت کاٹنے پر لوگوں میں ناراضگی

SRINAGAR, MAR 22 (UNI):- Dozens of poplar trees have been axed inside Amar Singh College campus in Srinagar on Friday. UNI PHOTO- 18U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
وادی کشمیر کے مشہور اور دوسرے قدیم ترین امر سنگھ کالج کمیپس میں لگے بلند قامت اور پرانے سفیدے کے درختوں کی کٹائی سے کالج کے موجودہ و سابق طلبا اور ماہرین ماحولیات میں غناراضگی پائی جا رہی ہے ۔
کالج کے مین گیٹ سے داخل ہونے سے کالج کی اینگلو انڈین فن تعمیر کی ہیریٹیج عمارت تک راستے کے دونوں طرف لگے یہ سفیدے کے درخت ایک سر سبز ٹنل کا نظارہ پیش کرتے تھے ۔
یہ درخت کالج آنے والے سیاحوں اور طلبا کو ایک سبز پارک کی طرف رہنمائی کرتے تھے جس کو اب ایک کنکریٹ فائونٹین علاقے میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔
سال۱۹۱۳میں قائم شدہ یہ کالج وادی کشمیر کا دوسرا قدیم ترین کالج ہے اور اس کی ہیریٹیج عمارت قریب ۱۱۴سال پرانی ہے ۔
یہ کالج اپنی منفرد خوبصورتی اور ورثے کیلئے مشہور ہے ۔۱۹۷۸میں مشہور بالی ووڈ فلم’قسمیں وعدے‘جس کے امیتاب بچن اور راکھی ادا کار ہیں، اسی کالج میں شوٹ کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس کالج کیمس میں لگے متعدد سفیدے کے درختوں کو کاٹا گیا ہے جس سے کالج کے موجودہ و سابق طلبا اور ماہرین ماحولیات میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
سرینگر کے سابق میئر جنید اعظم متو نے اس سلسلے میں’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’جس شخص نے یہ فیصلہ لیا ہے وہ ایک تعلیمی ادارے کے ساتھ وابستہ رہنے کیلئے کسی بھی صورت میں موزوں نہیں ہے ‘‘۔
متو نے کہا’’یہ انتہائی افسوس ناک تماشا ہے ، المناک‘‘۔
صحافی اور کالج کے سابق طالب علم نذیر گنائی نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’ایک عجیب و غریب اقدام میں حکام نے سفیدے کے درختوں کی ایک خوبصورت سبز ٹنل کو کاٹ دیا جو ہمارے الما میٹر امر سنگھ کالج سری نگر کی ایک علامت ہے ‘‘۔
گنائی نے کہا’’ہمارے ورثے کا ایک حصہ ختم ہوگیا، ایک جذبہ کھو گیا۔ تاریخ مٹادی گئی اس تباہی کے پیچھے جو لوگ ہیں ان کا سر شرم سے جھک جانا چاہئے ‘‘۔
کالج میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا’’ہم جب کالج میں داخل ہوتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ یہ درخت ہمارے استقبال میں کھڑے ہماری راہیں دیکھ رہے ہیں لیکن اب ویرانی سی ویرانی نظر آ رہی ہے ‘‘۔
دریں اثنا کالج حکام کا کہنا ہے کہ یہ درخت اب کافی پرانے ہوچکے تھے اور ایک خطرہ بھی بن گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان درختوں کا کبھی اچانک گرجانے کا خطرہ تھا جس سے مالی یا جانی نقصان ہوسکتا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ کالج کو خوبصورت بنایا جائے گا نیز ان درختوں کی جگہ وسیع پیمانے پر نئے درخت لگائے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خراب موسم کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند

Next Post

بہوری کدل میں آتشزدگی میں تین دکانوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

بہوری کدل میں آتشزدگی میں تین دکانوں کو نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.